• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور ریلوے پولیس کے 69 ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے ایس آئی لیگل کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ : حنیف عباسی مہمان خصوصی تھے

ریلوے پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں 69 ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے ایس آئی لیگل کورس کی پاسنگ آؤٹ875 افسران و جوان تربیت مکمل کرکے فورس کا حصہ بن گئی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 16, 2026
in پاکستان
0
لاہور ریلوے پولیس کے 69 ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے ایس آئی لیگل کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ : حنیف عباسی مہمان خصوصی تھے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)ریلوے پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں 69ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے سب انسپکٹر (لیگل) کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی تھے، جبکہ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان، پاکستان ریلوے اور پولیس کے سینئر افسران، تربیتی عملہ، والدین اور میڈیا نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے تربیت مکمل کرنے والے 875 کانسٹیبلز اور سب انسپکٹر (لیگل) افسران، جن میں 87 خواتین بھی شامل ہیں، کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان آج سے پاکستان ریلویز پولیس کا باقاعدہ حصہ بن کر ریلوے کے قومی اثاثوں، لاکھوں مسافروں اور ریلوے تنصیبات کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس سے وابستہ ہر اہلکار کو دیانت داری، بہادری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔وفاقی وزیر نے کہا مجھے اطمینان ہے کہ آئی جی ریلویز پولیس کی قیادت میں فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ آج ریلویز پولیس امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ بغیر ٹکٹ مسافروں کی روک تھام مسافروں کی معاونت ریلوے املاک کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی جی ریلویز پولیس کی طرف پیش کئے گئے مطالبات فوری طور پر پورے کئے جائیں گے کیونکہ پاکستان ریلوے ریلویز پولیس کے بغیر اپنی کسی بھی چیز کی نہ ریلوے املاک نہ ریلوے مسافروں کی حفاظت کر سکتی ہے اور ریلویز پولیس کی قربانیاں بہت بڑی ہیں۔انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی قیادت اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے وژن کے تحت ریلوے کی بحالی، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی ترقی کے لیے نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس بھی اسی وژن کے مطابق مسافروں، خصوصاً خواتین، بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو محفوظ اور باعزت سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہی ہے۔آئی جی ریلویز پولیس نے بتایا کہ وفاقی وزیر کے وژن کے مطابق رواں سال 10 ارب روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا، جس میں سے اب تک تقریباً 7 ارب روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے، جو مستقبل میں ریلوے کی آمدن میں اضافے کا باعث بنے گی۔انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ قانون کی بالادستی، ایمانداری، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بنائیں، ہر مسافر کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور بدعنوانی، سفارش اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے ہمیشہ دور رہیں۔تقریب کے دوران آئی جی ریلویز پولیس نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے کے سامنے ریلوے پولیس کے فلاحی اور انتظامی امور سے متعلق مختلف مطالبات بھی پیش کیے، جن میں تنخواہوں اور الاؤنسز میں بہتری، ٹریننگ اسکول میں رہائشی سہولیات، میس، لیڈیز ہاسٹل، ایڈمن بلاک کی تعمیر اور 1,795 خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری شامل تھی۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر ریلوے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو سراہا اور تعریفی اسناددیں اور کامیاب تربیت مکمل کرنے والے تمام کانسٹیبلز اور سب انسپکٹر (لیگل) افسران کو مبارکباد دی، ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ریلوے اور ریلوے پولیس کی استعداد کار میں مزید اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مالی سال 2026 کے دوران 0.26 فیصد اضافہ سے 17.932 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

اگلی پوسٹ

پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی شہر کریل کے میئر اور صدر کریل سود اوآز ایگلومیریشن عمر یعقوب سے ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی شہر کریل کے میئر اور صدر کریل سود اوآز ایگلومیریشن عمر یعقوب سے ملاقات

پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی شہر کریل کے میئر اور صدر کریل سود اوآز ایگلومیریشن عمر یعقوب سے ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper