• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

نمل نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالكريم العیسیٰ کو اعزازی پی ایچ ڈی سے نواز دیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
July 13, 2026
in پاکستان
0
نمل نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالكريم العیسیٰ کو اعزازی پی ایچ ڈی سے نواز دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالكريم العیسیٰ کو انسانیت، عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی، اعتدال پسندی اور فروغِ علم کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری سے نواز دیا۔ یہ اعزاز پیر کو نمل میں منعقدہ تیسرے خصوصی کانووکیشن 2026 کے دوران دیا گیا۔ تقریب میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر وجیہہ قمر، ریکٹر نمل میجر جنرل (ر)شاہد محمود کیانی ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد رفیق خان، پرو ریکٹر ریسرچ اینڈ سٹریٹجک انیشی ایٹوز ڈاکٹر سفیر اعوان، فیکلٹی اراکین، ماہرین تعلیم، طلبہ و طالبات اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔اعزازی ڈگری وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عبدالكريم العیسیٰ نے اس اعزاز پر نمل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے باعثِ فخر ہونے کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور نمل انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی محبت، احترام اور مہمان نوازی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے ملک میں امن، استحکام اور اتحاد کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نمل میجر جنرل (ر)شاہد محمود کیانی نے کہا کہ جامعات محض علم کی منتقلی کے مراکز نہیں بلکہ ایسے ادارے ہیں جہاں معاشرے کا اجتماعی شعور تشکیل پاتا ہے اور نئی نسلیں اپنے مستقبل کا تعین کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علمی تعاون، تحقیقی روابط، زبانوں کی تعلیم اور بین الثقافتی ہم آہنگی اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے مؤثر ذرائع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد عبدالكريم العیسیٰ کی نمل آمد پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط قبرادرانہ تعلقات کی عکاس ہے اور علم، اعتدال، مکالمے اور عالمی تعاون کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر وجیہہ قمر نے ڈاکٹر محمد عبدالكريم العیسیٰ کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے پر نمل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور دنیا بھر میں امن و رواداری کے فروغ کے لئے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمل زبانوں، ثقافتوں اور بین الثقافتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور تعلیم کے ذریعے مختلف اقوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مضبوط مظہر قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد عبدالكريم العیسیٰ نے نمل کی وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلم بند کئے جبکہ بعد ازاں شرکاء کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوائی گئی۔

پچھلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹانک میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ٹانک وزیرستان شاہراہ پر پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ٹانک وزیرستان شاہراہ پر پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ٹانک وزیرستان شاہراہ پر پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper