• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بی آئی ایس پی ، ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے مابین شراکت داری میں تین سال کی توسیع، پاکستان میں مزید 33 لاکھ خواتین ، بچوں کو غذائی قلت سے تحفظ فراہم کرنے کا عزم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 10, 2026
in پاکستان
0
بی آئی ایس پی ، ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے مابین شراکت داری میں تین سال کی توسیع، پاکستان میں مزید 33 لاکھ خواتین ، بچوں کو غذائی قلت سے تحفظ فراہم کرنے کا عزم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی)، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اشتراک سے بینظیر نشوونما پروگرام میں مزید تین سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کو بی آئی ایس آئی سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس توسیع کے تحت پاکستان بھر میں مزید 33 لاکھ حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کو غذائی قلت سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔بینظیر نشوونما پروگرام جو بی آئی ایس پی کا ایک اہم پروگرام ہے، ملک بھر میں قائم 578 سہولت مراکز اور 224 نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹرز کے ذریعے حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کو غذائیت اور صحت سے متعلق خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اب تک اس پروگرام سے 47 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں جبکہ اس توسیع کے بعد مستفید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ بینظیر نشوونما پروگرام اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ جب سماجی تحفظ کو معیاری غذائیت، صحت کی سہولیات اور مضبوط شراکت داری کے ساتھ منسلک کیا جائے تو مائوں اور بچوں کی زندگیوں میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ بینظیر نشوونما پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ ایک ایسے پاکستان کی خواہاں تھیں جہاں غربت کسی بھی ماں یا بچے کو بہتر زندگی کے حق سے محروم نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج بینظیر نشوونما پروگرام کے تیسرے مرحلے (BNP 3.0) کے معاہدے پر دستخط محض ایک پروگرام کی توسیع نہیں بلکہ اس قومی عزم کی تجدید ہے کہ پاکستان کے ہر بچے کو صحت مند زندگی کا بہترین آغاز اور ہر ماں کو اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ ہم اپنے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے اس پروگرام کی رسائی اور اثرات کو مزید وسعت دیتے رہیں گے تاکہ کوئی بھی مستحق خاتون یا بچہ اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد ایک ایسے سائنسی بنیادوں پر قائم پروگرام کو مزید مضبوط بنانا ہے جس نے غذائیت کے شعبے میں عالمی سطح پر غیر معمولی نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس پروگرام میں شامل بچوں میں چھ ماہ کی عمر تک Stuntingکا خطرہ 22 فیصد کم پایا گیا۔پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر ہر دس میں سے چار بچے دائمی غذائی قلت کا شکار ہیں جن کی تعداد تقریباً ایک کروڑ ہے جبکہ شدید غذائی قلت (Wasting) کی شرح 17.7 فیصد ہے جو تقریباً 50 لاکھ بچوں کو متاثر کرتی ہے۔پاکستان میں ڈبلیو ایف پی کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام نے بچوں میں غذائی قلت کی روک تھام کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سالہ توسیع کے ذریعے ڈبلیو ایف پی حکومت پاکستان اور بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر مزید ماؤں اور بچوں تک غذائیت سے متعلق ضروری خدمات پہنچانے اور اب تک حاصل ہونے والے مثبت نتائج کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔پاکستان میں یونیسیف کی نائب نمائندہ شرمیلہ رسول نے حکومت پاکستان کی قیادت اور بینظیر نشوونما پروگرام کے ذریعے غذائیت پر مبنی سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیسیف، ڈبلیو ایف پی اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر کمزور مائوں، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کی غذائی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری غذائیت سے متعلق موثر خدمات تک مساوی رسائی بڑھانے، نظام کو مزید مضبوط بنانے اور کمیونٹیز میں ضروری نگہداشت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کے مطابق غذائیت میں سرمایہ کاری درحقیقت پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے تاکہ ہر بچے کو زندہ رہنے، بہتر نشوونما پانے اور اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کا موقع مل سکے۔پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لوو داپینگ نے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام کے مثبت نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت کے مختلف شعبوں کے درمیان موثر تعاون اور سائنسی بنیادوں پر قائم مربوط حکمت عملی صحت، غذائیت، سماجی تحفظ، پانی و صفائی، خوراک کے نظام اور تعلیم کے شعبوں میں موثر نتائج دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے اور ہر ماں کے تحفظ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔اس شراکت داری کے تحت حکومت پاکستان، بی آئی ایس پی، یونیسیف، ڈبلیو ایف پی اور عالمی ادارہ صحت ملک بھر میں غذائیت اور صحت کی خدمات کو مزید مضبوط بنانے، کمزور خواتین اور بچوں کو غذائی قلت سے تحفظ فراہم کرنے اور پاکستان کے لیے ایک صحت مند اور مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین کے درمیان ملاقات، مشترکہ اعلامیہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

اگلی پوسٹ

کراچی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کا قتل کیس، عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کا قتل کیس، عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم

کراچی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کا قتل کیس، عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper