• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب کو شدید گرمی کی لہر اور ممکنہ سیلاب کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی حکمت عملی تیار،ہر محکمہ الرٹ، ہر ضلع تیار

شدید گرمی اور متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے کیے گئے پیشگی اقدامات پر صوبے کے تمام متعلقہ محکموں کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زوم لنک کے ذریعے صوبے بھر کی پوری انتظامیہ کو اچانک لائن پر لے لیا،اہم ہدایات مسلسل سیکھ رہے ہیں،جہاں ضرورت ہے وہاں نئے بند بنا رہے ہیں:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ سے ویڈیولنک خطاب زخم پر مرہم رکھنا کمال نہیں، زخم لگنے ہی نہ دینا اصل حکمرانی ہے،سیلاب آنے کے بعد فائر فائٹنگ کرنا کوئی عقلمندی نہیں،اصل کام پہلے سے تیاری ہے جلال پور پیر والا میں بڑا سیلاب آیا تھا، وہاں اب 7 کلومیٹر طویل بند تقریباً تیار ہے،جلال پور پیر والا میں سیلاب سے بچاؤ کے بند کی اونچائی 10 فٹ رکھی گئی ہے علی پور میں بدترین سیلاب آیا تھا تو ہماری پوری کابینہ وہیں فیلڈ میں موجود رہی،علی پور کے چندربن کے علاقے کا بند مکمل کر کے پرانے گیپ کو پورا کر دیا گیا ہے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 10, 2026
in پاکستان
0
پنجاب کو شدید گرمی کی لہر اور ممکنہ سیلاب کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی حکمت عملی تیار،ہر محکمہ الرٹ، ہر ضلع تیار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر پنجاب کو شدید گرمی کی لہر اور ممکنہ سیلاب کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکمت عملی تیارکرلی گئی اورہر محکمے کو پیشگی اوربروقت اقدامات کیلئے الرٹ کردیاگیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے تحت گرمی کی شدید لہر اورسیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔متعلقہ محکموں کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زوم لنک کے ذریعے صوبے بھر کی پوری انتظامیہ کو اچانک لائن پر لے کرخود ہدایات جاری کیں۔ پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ زخم پر مرہم رکھنا کمال نہیں، زخم لگنے ہی نہ دینا اصل حکمرانی ہے-سیلاب آنے کے بعد فائر فائٹنگ کرنا کوئی عقلمندی نہیں،اصل کام پہلے سے تیاری ہے-ہم مسلسل سیکھ رہے ہیں اور ضرورت کے تحت نئے بند بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جلال پور پیر والا میں بڑا سیلاب آیا تھا، وہاں اب 7 کلومیٹر طویل بند تقریباً تیار ہے-جلال پور پیر والا میں سیلاب سے بچاؤ کے بند کی اونچائی 10 فٹ رکھی گئی ہے۔علی پور میں بدترین سیلاب آیا تھا تو ہماری پوری کابینہ وہیں فیلڈ میں موجود رہی-علی پور کے چندربن کے علاقے کا بند مکمل کر کے پرانے گیپ کو پورا کر دیا گیا ہے۔نوراجا بھٹہ بند 12.6 کلومیٹر طویل اور 16 فٹ اونچا بنا کر مکمل محفوظ کر دیا ہے۔برے وقت سے پہلے محکمہ آبپاشی کے تمام ہائیڈرولک اسٹرکچرز کی سیفٹی کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیلاب سے متاثرہ آبپاشی کے انفراسٹرکچر کی ریکارڈ مدت میں بحالی مکمل کی ہے۔جس انفراسٹرکچر کی بحالی میں دو سال لگتے، ہم نے اسے صرف 4 ماہ میں مکمل کر لیا ہے۔بہتر اور جدید مانیٹرنگ کے لیے آبپاشی کے پورے سسٹم کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔روڈا کا علاقہ جو پچھلی بار ڈوب گیا تھا، وہاں اب 48 کلومیٹر طویل نیا بند بنایا جارہا ہے۔لاہور کے تمام علاقے جو پچھلی بار زیر آب آئے تھے اب انہیں مکمل محفوظ کر دیا ہےوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ نہ کرے پنجاب کے عوام کو دوبارہ سیلاب جیسی کسی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے۔لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں جانوروں کی پوری میپنگ مکمل کر لی ہے۔کس علاقے میں کتنے جانور ہیں، کتنا چارہ چاہیے اور کون سی جگہ حساس ہے، سب معلوم ہے۔تاریخ کے بدترین سیلاب کے باوجود اللہ کا شکر ہے کہ عوام میں کوئی وبا نہیں پھیلی۔بہترین انتظامات کی وجہ سے پنجاب میں جانوروں میں بھی کوئی بیماری یا آؤٹ بریک نہیں ہوا-انہوں نے کہا کہ ہر پوائنٹ پر عوام کی دہلیز تک ”کلینک آن ویل” اور ”موبائل لائیو اسٹاک ہاسپٹل” پہنچائے۔متاثرہ علاقوں میں ہر جگہ صاف پانی اور ضروری ادویات مفت فراہم کی گئی ہیں-پنجاب میں مون سون شروع ہونے سے پہلے ہی تمام جانوروں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔جانوروں کے چارے کا اسٹاک بھی وقت سے پہلے تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے۔پنجاب میں 710 جدید ویکسین اسٹوریج یونٹس بنے ہیں جہاں وقت سے پہلے اسٹاک کر لیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم، سینٹرل کنٹرول روم اور اضلاع میں ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز فعال ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ”ہول آف گورنمنٹ” یعنی پوری حکومت مل کر یکجا رسپانس دے گی-بہتر کوآرڈینیشن کے لیے ہم نے تمام اضلاع میں ایک انٹیگریٹڈ سسٹم امپلیس کر دیا ہے۔میں تمام اداروں، محکموں اور فیلڈ فارمیشنز کی دن رات کی کوششوں کو سراہتی ہوں۔کسی بھی لمحے کی نہ تو کوئی تاخیر ہونی چاہیے اور نہ ہی کوئی کوتاہی برداشت کی جائے گی۔ایک لمحے کی کوتاہی یا دیر بھی کسی قیمتی انسانی زندگی کا نقصان کر سکتی ہے۔انسانوں اور ہمارے مویشیوں کی زندگیاں بچانے میں ہمارا پورا عمل دخل ہونا چاہیے۔تمام ڈپٹی کمشنرز اور افسران ہر صورتحال میں ”آن ٹاپ آف تھنگز” یعنی مکمل کنٹرول میں رہیں۔جیسے ہی بارش کی فورکاسٹ آئے، انتظامیہ کا رسپانس فوری طور پر فیلڈ میں نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف عوام کی کسی بھی ممکنہ تکلیف یا نقصان کو جڑ سے ختم کرنا ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کو ہدایت کی کہ اضلاع میں اوورسائٹ اور نگرانی میں کوئی کمی نہ آئے۔حکومت کی طرف سے ایڈوائزری مسلسل جاری ہے، افسران ہر صورتحال کے لیے تیار رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور صوبے کو ہر قسم کی ناگہانی آفت سے محفوظ رکھے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم اور سربراہ این ڈی ایم اے نے موسم کی نئی صورتحال اور پیشگوئی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس سال پنجاب میں بارشیں کم ہوں گی لیکن ہیٹ ویو کا دورانیہ طویل ہوگا-انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ بڑھ جائے گا، انتظامیہ الرٹ رہے۔جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 52 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے-شمالی پنجاب، پوٹھوہار اور راولپنڈی ڈویژن میں لوکلائزڈ بارشیں اور کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ہے-شمالی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ سے اربن پونڈنگ اور اربن سیلاب کا خدشہ ہے-کم بارشوں کی وجہ سے خریف کی فصل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔کلائمیٹ چینج اب ایک حقیقت ہے، فرانس اور یورپ میں ہیٹ ویو سے ہلاکتیں ہوئیں-انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں ہر دم الرٹ رہنا اور پوری تیاری کرنی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ محکمہ موسمیات، ہاؤسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک، ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور ہیلتھ کا کام شاندار ہے-محکمہ آبپاشی نے سیلاب سے بچاؤ اور انتظامات کے لیے بہت اعلیٰ کام کیا ہے۔تمام متعلقہ محکمے عوام کو تحفظ کے لیے اب مسلسل ایڈوائزری جاری کریں-شدید گرمی کی وجہ سے لوگ، بزرگ اور بچے نہروں اور دریاؤں کا رخ کرتے ہیں۔خواتین، بچوں اور بزرگوں کو پانی کے ذخائر اور واٹر باڈیز کے پاس جانے سے روکا جائے-شدید گرمی کی لہر میں عوام پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر باہر نکلیں،پانی زیادہ استعمال کریں-انسانوں کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے جانوروں کو بھی گرمی اور سیلاب سے بچانا ہے۔جانوروں کو بچانے کے لیے چارے، صاف پانی اور ویکسین کا بروقت بندوبست کیا گیا ہے-پنجاب کے تمام اضلاع میں فلڈ پلان لاگو ہیں۔25 مئی سے شروع ہونے والی موک ایکسرسائزز کو تمام اضلاع مسلسل جاری رکھیں-ریسکیو 1122 اربن پونڈنگ، ہیٹ ویو اور فلڈ کے لیے اپنی موک ایکسرسائزز جاری رکھے۔ تاریخ کا بدترین سیلاب دیکھا اور اس سے جو سبق سیکھا اس پر پورا عمل کیا-انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ سیلاب آنے کے بعد نقصان کم کرنے کے اقدامات ہوتے تھے، ہم نے سیلاب آنے سے پہلے ہی بچاؤ کی پوری تیاری مکمل کر لی تھی-پنجاب بھر میں ان تمام حساس مقامات کو محفوظ کیا گیا ہے جہاں سیلاب کا پانی جاتا تھا-محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے ارلی وارننگ سسٹم کو ہر وقت تیار رکھیں۔ارلی وارننگ سسٹم ریڈی ہونے سے انتظامیہ اور عوام کے پاس پورا ری ایکشن ٹائم ہوگا-ریسکیو 1122 نے تیاری کا بہترین لیول دکھایا ہے یہ کام پورا سال کیا گیا ہے اچانک نہیں ہوا-انہوں نے کہا کہ پچھلے سیلاب کے دوران جب میں خود راوی کے علاقے میں کشتی میں بیٹھی تو وہ بہت بڑا سیلاب تھا
گزشتہ سیلاب کے ملبے سے ہماری کشتی کا انجن بند ہو گیا تھا اور واکی ٹاکی بھی کام نہیں کر رہا تھا۔ایک ایک کشتی پر پانچ چھ لوگ ریسکیو کیے رہے تھے،وقت زیادہ لگتا تھا،لوگ اور جانور سیلاب میں پھنسے ہوئے تھے-پچھلے تجربات کو دیکھ کر اب ہم لکڑی کے بنے بڑے بیڑے لائے ہیں-نئے بیڑوں پر مال مویشی اور ٹریکٹر تک منتقل کر کے محفوظ مقامات پر لائے جا سکتے ہیں-فلڈ کے دوران ریسکیو کے لئے لائے گئے بیڑے پنجاب کے ہر متاثرہ ضلع میں پہنچا دئیے گئے ہیں۔جولائی کے آخر تک تمام اضلاع کو سیلاب یا کسی بھی شدید موسمی ایونٹ سے نمٹنے کا تمام ضروری سامان اور آلات دے دیے جائیں گے-ڈویژن کی سطح پر تقریباً 14 اسٹیٹ آف دی آرٹ ویئر ہاؤسز بنا لیے گئے ہیں۔تمام 14 ویئر ہاؤسز میں سیلاب سے نمٹنے کا تمام ضروری سامان موجود ہوگا۔ ایمرجنسی کے لیے اضافی خیمے اور لائف جیکٹس بھی وقت سے پہلے منگوا لی گئی ہیں۔سیلاب کے لیے ایسی اسٹیٹ آف دی آرٹ کشتیاں، جیٹ سکی اور انجن دیے ہیں جو ملبے میں نہیں پھنستے-مچھر دانیاں، ٹرانسپورٹیشن، فوڈ ہیمپرز اور جانوروں کا چارہ وقت سے پہلے امپلیس کر دیا ہے۔ریسکیو 1122 کو سیلاب اور امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے جدید ڈرونز لے کر دیے ہیں-پچھلے سال نائٹ ویژن کیمروں اور ڈرونز نے رات کے اندھیرے میں ریسکیو میں بہت ہیلپ کی۔رات کے اندھیروں میں بھی ڈرونز کی مدد سے انسانوں اور جانوروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔سیلاب اور ریپڈ رسپانس کے لیے ڈرون ایک بہترین اور انتہائی مددگار چیز ہے۔ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں موک ایکسرسائزز کا سلسلہ مسلسل جاری رکھیں-کسی بھی ناگہانی واقعے پر ہمارا ری ایکشن ٹائم کوئیک اور تیز ترین ہونا چاہیے-عوام کو سیلاب سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے تمام بندوبست مکمل ہیں-کشتیوں کو فوری منتقل کرنے کے لیے ڈویژن کی سطح پر ٹرکوں کا بندوبست کر لیا ہے۔ری ایکشن ٹائم کم کرنے کے لیے ٹرکوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر امپلیس کر دیا گیا ہے-امرجنسی رابطوں کے لیے نئے واکی ٹاکیز لے لیے ہیں اور ریپڈ رسپانس سسٹم اپ گریڈڈ ہے۔ہمارے پاس اسپیڈ بوٹس، فلڈ بوٹس، جیٹ اسکی، انفلیٹیبل بوٹس اور سی لیگز کشتیاں موجود ہیں-پانی اور خشکی دونوں پر چلنے والی سی لیگز اور لینڈنگ کرافٹ کشتیاں اس ماہ کے آخر تک پہنچ جائیں گی-فلڈ سپاٹس یا حساس ایریاز کے لیے پورٹیبل ٹوائلٹس اور ٹینٹس بھی وقت سے پہلے بھجوا دیے گئے ہیں۔ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور معلومات عوام تک پہنچا دی گئی ہیں۔پنجاب کے 5 اضلاع ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پور میں ہائی ٹمپریچر کا خطرہ ہے۔حساس اضلاع میں واٹر باؤزر اور فلٹریشن واٹر کلینک آن ویلزپہنچا دیئے گئے ہیں-لوگوں کو فوری طبی امداد دینے کے لیے فیلڈ میں فرسٹ ایڈ کیمپس لگا دیے گئے ہیں۔جانوروں کو بچانے کے لیے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے کیمپس لگا کر ویکسینیشن شروع کر دی ہے-ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور اسموگ گنز بھی ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اسموگ گنز نے عزاداروں کی بڑی خدمت کی۔اب ان اسموگ گنز کو ہیٹ ویو اسپاٹس پر پانی کے چھڑکاؤ کے لیے نصب کر دیا گیا ہے- جہاں صاف پانی نہیں وہاں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں عوام کے دروازوں تک جا کر پینے کا صاف پانی پہنچا رہی ہیں۔ریگستانی اور چولستان کے علاقوں میں مویشیوں کے لیے عارضی تالاب بنا دیے گئے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ شدید گرمی اور دھوپ میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں-اگر دھوپ میں باہر جانا بہت ضروری ہو تو اپنی گردن کو ڈھانپ کر رکھیں-باہر نکلتے وقت چھتری کا استعمال لازمی کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں-شدید ہیٹ ویو کے دوران اپنے بچوں اور بزرگوں کو محفوظ رکھیں۔ہمارے غریب لوگ اپنے گھروں کو فوری طور پر مضبوط نہیں بنا سکتے، کاہنہ میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جو انتہائی افسوسناک ہے-عوام سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو کسی بھی خطرناک اور مخدوش عمارت میں نہ بھیجیں-بچوں کو کبھی بھی غیر محفوظ اور تنہا نہ چھوڑیں، بدنیتی رکھنے والے افراد سے بچوں کو بچائیں-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے نئی اسکیم لانچ کی ہے جس کے تحت گھر کی مرمت کے لیے 10 لاکھ تک قرض مل سکتا ہے-اس قرض کا پورا سود حکومت پنجاب خود اٹھائے گی، عوام پر ایک روپے کا بوجھ نہیں آئے گا-اپنے گھر کی دیواریں اور چھتیں مضبوط بنانے کے لیے یہ قرض پانچ سے 7 سال کے لیے دیا جا رہا ہے۔”اپنا گھر محفوظ گھر” سکیم کے تحت پورے پنجاب سے عوام اپلائی کر سکتے ہیں-سکیم کا مقصد تمام کمزور گھروں، چھتوں اور دیواروں کو مستقل محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی پونڈنگ کا مستقل علاج کر رہے ہیں-ماضی میں کئی دنوں تک شہروں میں بارش کا پانی جمع رہتا تھا اور دن لگتے تھے۔آلات و وسائل کی کی وجہ سے ماضی میں پانی نکالنے کے لیے شہباز شریف صاحب کو خود فیلڈ میں جانا پڑتا تھا،اب پوری میپنگ کر کے پنجاب کا سیوریج اور ڈرینیج کا نظام درست کر دیا ہے
پنجاب کی تمام واٹر باڈیز اور نالوں کی پوری ڈی سیلٹنگ اور بھل صفائی ہو رہی ہے۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہایت ہے کہ نالوں کی ڈی سیلٹنگ کا کام پوری محنت سے کریں۔اگر نالوں اور واٹر باڈیز کی ڈی سیلٹنگ نہیں ہوگی تو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوگا-پہلے جب پنجاب میں بارش ہوتی تھی تو 48 گھنٹے تک پانی کھڑا رہتا تھا،ہمارے فوری رسپانس کی وجہ سے دو سے ڈھائی گھنٹے میں پانی کلیئر ہو جاتا ہے۔واسا پہلے صرف چند بڑے شہروں تک محدود تھا، اب پنجاب کے ہر شہر میں موجود ہے۔ہم نے تمام اضلاع میں واسا کو تمام جدید ترین ساز و سامان اور بھاری مشینوں سے لیس کر دیا ہے-واسا کے پاس اب سکرز، ٹرالیاں، ٹریکٹرز، ڈی سیلٹنگ مشینیں اور واٹر باؤزرز موجود ہیں۔تمام اضلاع کے پاس اب ”ستھرا پنجاب” اور واسا کے جدید فلیٹس موجود ہیں- میں نے خود اضلاع میں جا جا کر ان فلیٹس اور تیاریوں کو دیکھا ہے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/07/WhatsApp-Video-2026-07-10-at-3.46.03-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پرعزم ہیں ، امن کی بحالی اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اگلی پوسٹ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان "باہمی تجارتی معاہدے”سے متعلق مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں جاری ہیں ، طاہر حسین اندرابی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور امریکہ کے درمیان "باہمی تجارتی معاہدے”سے متعلق مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں جاری ہیں ، طاہر حسین اندرابی

پاکستان اور امریکہ کے درمیان "باہمی تجارتی معاہدے”سے متعلق مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں جاری ہیں ، طاہر حسین اندرابی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper