• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 6, 2026
in پاکستان
0
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز کا دورہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے پیر کے روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے ان کا خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری عامر علی احمد نے فریال تالپور کو بی آئی ایس پی کی مجموعی پیشرفت، اہم اصلاحات، نئے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام اور پاکستان بھر میں سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں پروگرام کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے بی آئی ایس پی کے لئے 838 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ بینظیر کفالت پروگرام کے تحت ایک کروڑ تین لاکھ مستحق خاندانوں کو ہر سہ ماہی 14,500 روپے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ 24 لاکھ بچوں کی تعلیم میں معاونت کی جا رہی ہے جبکہ بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت تقریباً 20 لاکھ خواتین اور بچوں کو غذائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔انہیں مزید آگاہ کیا گیا کہ مستحقین کے لئے ادائیگیوں کے نظام میں شفافیت، سہولت اور وقار کو یقینی بنانے کے لئے 97 لاکھ ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن والٹس کھولے جا چکے ہیں اور موجودہ قسط کی ادائیگیاں انہی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ فریال تالپور کو بینظیر ہنرمند پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس کے تحت بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں اور ان کے اہلِخانہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مفت فنی و پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔سیکرٹری بی آئی ایس پی نے ورلڈ بینک کی حالیہ تحقیق کے نتائج بھی پیش کئے جن کے مطابق بی آئی ایس پی ایک کروڑ دو لاکھ سے زائد خاندانوں کی معاونت کر رہا ہے جو ملک کے تقریباً 24 فیصد گھرانوں پر مشتمل ہیں۔ تحقیق کے مطابق بی آئی ایس پی کے ذریعے دیئے جانے والے ہر ایک روپے کے بدلے گھریلو آمدنی میں 2.34 روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ بی آئی ایس پی کے باعث پیدا ہونے والی معاشی سرگرمیاں 16 لاکھ 60 ہزار ملازمتوں کو سہارا دیتی ہیں اور قومی خزانے میں سالانہ تقریباً 174 ارب روپے کا معاشی فائدہ پہنچاتی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے بی آئی ایس پی کی شفافیت، خدمات کی فراہمی، مالی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے کی جانے والی اصلاحات کو سراہا۔ انہوں نے غربت میں کمی، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی میں بی آئی ایس پی کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جائے، عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے اور مستحقین کے لئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان، مؤثر اور سہل بنایا جائے۔

پچھلی پوسٹ

غیرت مند تھا ماں بہن بیٹی والا تھا

اگلی پوسٹ

ایک دہائی بعد بھی بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی نوجوان نسل برہان وانی کی مزاحمتی میراث کی امین

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایک دہائی بعد بھی بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی نوجوان نسل برہان وانی کی مزاحمتی میراث کی امین

ایک دہائی بعد بھی بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی نوجوان نسل برہان وانی کی مزاحمتی میراث کی امین

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper