• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

میئر کراچی نے گلستانِ جوہر اور بولٹن مارکیٹ کے نئے بحال شدہ فائر اسٹیشنز کا افتتاح کردیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 3, 2026
in پاکستان
0
میئر کراچی نے گلستانِ جوہر اور بولٹن مارکیٹ کے نئے بحال شدہ فائر اسٹیشنز کا افتتاح کردیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی۔(نمائندہ خصوصی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہر میں ہنگامی امدادی خدمات اور آگ بجھانے کی صلاحیت کو مزید موثر بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر گلستانِ جوہر اور بولٹن مارکیٹ میں نئے بحال شدہ فائر اسٹیشنز کا افتتاح کردیاہے۔یہ اقدام بلدیہ عظمی کراچی کی اس جامع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد شہر کے ریسکیو اور فائر فائٹنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کو تیز رفتار اور موثر ہنگامی خدمات فراہم کرنا ہے۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ان فائر اسٹیشنز کا قیام شہر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ گلستانِ جوہر فائر اسٹیشن تقریبا تین دہائیوں بعد بحال کیا گیا ہے جو طویل عرصے سے غیر فعال اور ویران پڑا تھا، اب اسے مکمل طور پر فعال ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی شکل دے دی گئی ہے جو گلستانِ جوہر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو خدمات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ماضی میں کئی بڑے اور تباہ کن آتشزدگی کے واقعات کا سامنا کرچکا ہے جن سے یہ سبق ملا کہ شہر کو مضبوط انفراسٹرکچر، جدید آلات اور بہتر تیاری کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی کے تجربات سے سیکھتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں تاکہ ہمارا فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم مستقبل کے چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹ سکے۔میئر کراچی نے کہا کہ فائر اسٹیشنز کی بحالی ایک وسیع تر جدیدپروگرام کا حصہ ہے، موجودہ فائر اسٹیشنز کی مرمت اور اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کے تعاون سے جدید ترین فائر فائٹنگ مشینری اور آلات بھی خریدے جارہے ہیں تاکہ شہر کے فائر اینڈ ریسکیو نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔میئر کراچی نے کہا کہ اپ گریڈ کئے جانے والے فائر اسٹیشنز میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں لاکھوں گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے ہائی کیپیسٹی واٹر اسٹوریج ٹینکس، شمسی توانائی پر مبنی نظام اور جدید آپریشنل انفراسٹرکچر شامل ہوگا تاکہ ہنگامی خدمات بلا تعطل جاری رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ گلستانِ جوہر فائر اسٹیشن کی بحالی سے قبل گلشن فائر اسٹیشن کو گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر دونوں علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنا پڑتا تھا جس کے باعث دستیاب وسائل پر غیرمعمولی دبا ئورہتا تھا، اب گلستانِ جوہر فائر اسٹیشن کی بحالی کے بعد دونوں اسٹیشنز ذمہ داریاں تقسیم کرکے خدمات انجام دیں گے جس سے رسپانس ٹائم میں نمایاں کمی آئے گی اور شہر میں آگ لگنے یا دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے اور بلدیاتی خدمات میں بہتری اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت کراچی کے شہریوں کو عملی نتائج فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی ترقی کسی ایک محکمے تک محدود نہیں بلکہ ہم شہر بھر میں جدید انفراسٹرکچر، بہتر عوامی خدمات اور معیاری سہولیات کی فراہمی پر سرمایہ کاری کررہے ہیں، یہ تمام منصوبے شہریوں کو محفوظ، موثر اور بہتر انتظامی نظام سے آراستہ کراچی فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل، چیف فائر آفیسر، بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر افسران اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیرِ صحت سے جنیوا میں انڈونیشیا کے وزیرِ صحت کی ملاقات

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper