• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کھیل معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ اور سپورٹس مین سپرٹ کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 2, 2026
in پاکستان
0
کھیل معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ اور سپورٹس مین سپرٹ کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کھیل معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ اور سپورٹس مین سپرٹ کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سپورٹس جرنلسٹس کھیلوں کی سرگرمیوں کو ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی فلاح و بہبود، بہتری اور سپورٹس جرنلزم کے فروغ کے لئے دی جانے والی تجاویز پر حکومتی سطح پر ہرممکن عمل درآمد کیا جائے گا۔ جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ”ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے 2026“ کے موقع پرمنعقدہ تقریب اور راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپورٹس میرے دل کے بہت قریب ہے، میرا وژن تھا کہ اگر سپورٹس جرنلسٹس کو پہچان نہ دی جائے تو اس شعبے میں نوجوان اور نئے آنے والے صحافیوں کے لئے کوئی تحریک اور ترغیب باقی نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک محنت طلب شعبہ ہے جس میں فیلڈ رپورٹنگ بھی کرنا ہوتی ہے اور تمام سرگرمیوں کا باقاعدہ طور پر ریکارڈ بھی رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سپورٹس جرنلسٹس ایوارڈ اہم ہے۔ یہ امر باعث مسرت ہے کہ موجودہ دور میں صحافی محی شاہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، یہ اعزاز پورے پاکستان کے سپورٹس جرنلسٹس کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے سپورٹس جرنلزم کے فروغ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود، ان کی بہتری اور سپورٹس جرنلزم کے فروغ کے لئے جو بھی تجاویز دی جائیں گی، ان پر حکومتی سطح پر ہر ممکن عمل درآمد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس پاکستان کا واحد چینل ہے جو فیفا ورلڈ کپ براہ راست نشر کر رہا ہے، یہ اقدام نوجوانوں کو حوصلہ دینے اور صحت مند سرگرمیوں کے لئے فروغ کیلئے اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ سپورٹس جرنلزم کے حوالے سے جو بھی تجاویز دی جائیں گی ان کی پوری کوشش ہوگی کہ ان پر عمل درآمد کیا جائے، سپورٹس جرنلزم کے فروغ کے حوالے سے صحافی انہیں ہمیشہ اپنے سے ایک قدم آگے پائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ رسجا کی نومنتخب باڈی نے آئندہ مدت کے لئے اپنی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھال لیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی دی۔ بعد ازاں ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کیک بھی کاٹا۔ قبل ازیں سینئر سپورٹس جرنلسٹس محی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 40 برس سے رسجا اس عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کرتی آ رہی ہے۔ انہوں نے سپورٹس جرنلسٹس کے طور پر تمغہ امتیاز سے نوازنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

پچھلی پوسٹ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

ٹیکس نیٹ میں توسیع، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی ایف بی آر اصلاحات کی اولین ترجیحات ہیں، ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ٹیکس نیٹ میں توسیع، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی ایف بی آر اصلاحات کی اولین ترجیحات ہیں، ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ٹیکس نیٹ میں توسیع، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی ایف بی آر اصلاحات کی اولین ترجیحات ہیں، ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper