• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پیپلز پارٹی اور سردار تنویر الیاس کے درمیان اختلافات کا ڈراپ سین، بنیادی رکنیت سے استعفیٰ؛۔

 استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو ارسال کر دیا گیا ہے،اختلافات محض انتخابی ٹکٹوں تک محدود نہیں تھے بلکہ مستقبل میں حکومت سازی، وزارتِ عظمیٰ اور پارٹی کے اندر سیاسی طاقت کے توازن تک جا پہنچے تھے۔  سردار تنویر الیاس نے ابتدا میں راولاکوٹ سٹی، پاچھیوٹ، باغ حلقہ وسطی اور اپر نیلم سمیت چار نشستوں پر پارٹی ٹکٹ طلب کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی توجہ تین نشستوں تک محدود کر دی۔ اس کے باوجود اصل تنازع باغ حلقہ وسطی پر آ کر رک گیا، 

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 1, 2026
in پاکستان
0
پیپلز پارٹی اور سردار تنویر الیاس کے درمیان اختلافات کا ڈراپ سین، بنیادی رکنیت سے استعفیٰ؛۔
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مظفر اباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے درمیان جاری سیاسی کشمکش بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔ طویل مذاکرات، اعلیٰ سطحی رابطوں اور متعدد فارمولوں پر غور کے باوجود معاملات طے نہ پا سکے، جس کے بعد سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو ارسال کر دیا گیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق اختلافات محض انتخابی ٹکٹوں تک محدود نہیں تھے بلکہ مستقبل میں حکومت سازی، وزارتِ عظمیٰ اور پارٹی کے اندر سیاسی طاقت کے توازن تک جا پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے ابتدا میں راولاکوٹ سٹی، پاچھیوٹ، باغ حلقہ وسطی اور اپر نیلم سمیت چار نشستوں پر پارٹی ٹکٹ طلب کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی توجہ تین نشستوں تک محدود کر دی۔ اس کے باوجود اصل تنازع باغ حلقہ وسطی پر آ کر رک گیا، جہاں دونوں فریق کسی بھی فارمولے پر متفق نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات زرداری ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا،اجلاس میں محترمہ فریال تالپور، سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان، قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم فیصل ممتاز رٹھور، پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین، سینئر وزیر میاں عبدالوحید، چوہدری محمد ریاض، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور چودھری یاسر سلطان سمیت دیگر سینئر رہنما بھی شریک تھے۔ اسی دوران آخری کوشش کے طور پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان اور چوہدری ریاض پر مشتمل وفد سردار تنویر الیاس کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انہیں پاچھییوٹ اور اپر نیلم سے پارٹی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کی پیشکش کی گئی اور انہیں زرداری ہاؤس جا کر بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے براہِ راست ملاقات کی دعوت بھی دی گئی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے واضح کر دیا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے، اب فیصلہ کرنے کی گھڑی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ اگر باغ حلقہ وسطی کا ٹکٹ دیا جاتا ہے تو وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے، بصورت دیگر ان کے لیے تمام سیاسی راستے کھلے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی ملاقات نہیں کرنا چاہتے جہاں سے بغیر کسی فیصلے کے واپس آنا پڑے۔ پیپلز پارٹی کے باخبر ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا گیا کہ سردار تنویر الیاس کے مطالبات صرف تین انتخابی نشستوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ وہ قبل ازیں ہونے والے مذاکرات کے دوران انتخابات کے بعد حکومت سازی کے حوالے سے واضح سیاسی کمٹمنٹ کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے یہ یقین دہانی طلب کی تھی کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آ جاتی ہے تو وہ صدر یا وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے ۔ پارٹی قیادت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سردار تنویر الیاس کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ اور دیگر آئینی عہدوں کے فیصلے پارٹی ڈسپلن، پارلیمانی میرٹ اور انتخابی نتائج کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں، اس لیے کسی بھی شخصیت کو پیشگی یقین دہانی دینا ممکن نہیں۔سردار تنویر الیاس کے ذرائع کے مطابق انہوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے میرٹ اور ڈسپلن سے بخوبی واقف ہیں، ان کے بقول، “میں نے ابھی حال ہی میں پیپلز پارٹی کا میرٹ اور ڈسپلن بھی دیکھ لیا، جب پارٹی کے صدر چودھری یسین اور آزاد کشمیر کےسینئر ترین رہنما چوہدری لطیف اکبر کو نظرانداز کرتے ہوئے فیصل ممتاز رٹھور کو وزیراعظم بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کا باغ حلقہ وسطی کے معاملے پر استدلال تھا کہ سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں سردار ضیاء القمر نے اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی، وہ موجودہ رکن اسمبلی اور کابینہ کے رکن بھی ہیں ۔ ایسے میں ایک منتخب ایم ایل اے اور وزیر کو نظرانداز کرکے کسی دوسرے امیدوار کو ٹکٹ دینا نہ سیاسی طور پر مناسب ہوگا اور نہ ہی تنظیمی اعتبار سے اس کا جواز بنتا ہے۔ دوسری جانب سردار تنویر الیاس کا مؤقف تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اسی حلقے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ان کی نااہلی کے بعد انہی کی سیاسی حمایت سے سردار ضیاء القمر ضمنی انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے وقت انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آئندہ عام انتخابات میں اسی حلقے سے وہ پارٹی امیدوار ہوں گے، اس لیے اس وعدے کی پاسداری کی جانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم سردار قمرالزمان نے بھی اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ باغ حلقہ وسطی میں 1990ء سے پیپلز پارٹی کی مسلسل سیاسی نمائندگی رہی ہے، اس لیے کسی نئے امیدوار کو اس حلقے پر ترجیح دینا کارکنوں اور پارٹی کے لیے قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار قمر الزمان نے یہ تجویز بھی دی کہ اگر سردار تنویر الیاس کو پارٹی کی جانب سے انتخاب لڑانا مقصود ہے تو اپر نیلم کا حلقہ ان کے لیے موجود ہے، جبکہ پاچھیوٹ میں بھی پارٹی کے پاس مضبوط امیدوار موجود ہے، جہاں پہلے سردار صغیر چغتائی پھر ان کی اہلیہ رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھیں اور اب ان کے صاحبزادے احمد صغیر پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ہیں، اس لیے وہاں بھی کسی تبدیلی کا سیاسی جواز نہیں بنتا۔ اسی دوران سیاسی صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی جب سردار قمر الزمان خود باغ کے حلقہ شرقی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے سردار ضیاالقمر نے باغ حلقہ وسطی سے کاغذات جمع کرا دیے اور پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی تھی ، جس سے اس حلقے پر پارٹی کی اندرونی صف بندی مزید نمایاں ہو گئی۔ذرائع کے مطابق آج دوپہر تک بھی سردار تنویر الیاس کے نام کا پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر ان کے پریس سیکرٹری نوید چودھری نے اطلاع دی کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی پارٹی چیئرمین کو ارسال کر دیا ہے۔یوں کئی ہفتوں سے جاری سیاسی رسہ کشی اپنے اختتام کو پہنچ گئی، تاہم اس استعفے نے آزاد کشمیر کی انتخابی سیاست میں ایک نیا باب کھول دیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اب تمام نظریں آئندہ چوبیس گھنٹوں پر مرکوز ہیں، کیونکہ یہی عرصہ یہ طے کرے گا کہ سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں، آزاد سیاسی گروپ تشکیل دیتے ہیں یا انتخابی سیاست میں کوئی نیا سیاسی دھماکہ سامنے آتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

بھارت سندھ طاس معاہدے کو دوسرے امور سے منسلک کر رہا ہے،احمر بلال صوفی

اگلی پوسٹ

آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ

آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper