• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

چین کو بھی سندھ طاس معاہدے کا حصہ بنایا جائے تاکہ اسے سہ فریقی فریم ورک کی شکل دی جا سکے،سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے صدر وکٹر گائو کی بین الاقوامی سیمینار میں تجویز

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 1, 2026
in پاکستان
0
چین کو بھی سندھ طاس معاہدے کا حصہ بنایا جائے تاکہ اسے سہ فریقی فریم ورک کی شکل دی جا سکے،سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے صدر وکٹر گائو کی بین الاقوامی سیمینار میں تجویز
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (سی سی جی) کے صدر وکٹر گائو نے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ چین کو بھی اس معاہدے کا حصہ بنایا جائے تاکہ اسے سہ فریقی فریم ورک کی شکل دی جا سکے،انہوں نےسرحد پار دریائوں کے انتظام و انصرام کے لیے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کی معاونت سے ایک بین الاقوامی ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔منگل کواسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے وکٹر گائو نےیاد دلایا کہ گزشتہ سال جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کی بات کی تھی تو انہوں نے بھارتی ٹیلی وژن چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں اس موقف کی کھل کر مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ امن کے زمانے میں کروڑوں لوگوں کو پانی سے محروم کرنے کی دھمکی دینا ’’انسانیت کے خلاف جرم‘‘ جبکہ جنگ کے دوران ایسا اقدام ’’جنگی جرم‘‘ کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت کو اس راستے پر نہ چلنے کا مشورہ دیا تھا۔وکٹر گائو نے کہا کہ اگرچہ پاکستان دریائے سندھ کے بہائو کے اعتبار سے زیریں (ڈائون سٹریم) ملک ہے تاہم بھارت بھی آخری بالائی (اپ سٹریم) ریاست نہیں کیونکہ دریائے سندھ کا منبع ہمالیائی خطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیے جسے وہ خود اپنے خلاف برداشت کرنے کے لیے تیار نہ ہو۔انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب اینکر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھارت کو دھمکی دے رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ صرف عظیم چینی فلسفی کنفیوشس کی تعلیمات دہرا رہے ہیں کہ ’’دوسروں کے ساتھ وہ سلوک نہ کرو جو تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ قول انٹرویو میں تین مرتبہ دہرایا تھا اور آج بھی بھارت کے لیے یہی پیغام دہرا رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ چین اور پاکستان کے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا تقاضا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کا مکمل احترام کیا جائے۔انہوں نے سیمینار میں ہونے والی گفتگو کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیش کیے گئے بیشتر نکات سے متفق ہیں تاہم انہوں نے مزید تجاویز بھی پیش کیں۔انہوں نے زور دیا کہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کوروکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور اس معاملے پر چین اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے۔چینی ماہر نے تجویز پیش کی کہ چین کو بھی سندھ طاس معاہدے میں شامل کر کے اسے سہ فریقی معاہدہ بنایا جائے اورمعاہدے کی شقوں کے مطابق دریائے سندھ کے نظام میں پانی کے بلا تعطل بہائو کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان کے جائزے کے مطابق کم از کم آٹھ ممالک ایسے ہیں جو سطح مرتفع تبت سے نکلنے والے دریائوں کے پانی پر انحصار کرتے ہیں اس لیے ان تمام ممالک کو مشترکہ طور پر سرحد پار آبی وسائل کے انتظام کے لیے ایک جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دینا چاہیے جسے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی حمایت حاصل ہو۔علاقائی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وکٹر گائو نے کہا کہ آبنائے ہرمز حالیہ عرصے میں کشیدگی کا مرکز رہی تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد اب یہ بحری گزرگاہ دوبارہ کھل چکی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل خطے میں امن و استحکام کے لیے اسی سمت میں پیش رفت جاری رکھتے ہیں تو وہ مستقبل میں نوبل امن انعام کے مضبوط امیدوار بن سکتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے آبی حقوق کو عالمی سطح کا قانونی تحفظ حاصل ہے، طارق فضل چوہدری

اگلی پوسٹ

پاکستان کوسندھ طاس معاہدے کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی قانون اور عالمی سفارت کاری کے تمام قانونی ذرائع بھرپور انداز میں استعمال کرنے چاہئیں، حنا ربانی کھر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان کوسندھ طاس معاہدے کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی قانون اور عالمی سفارت کاری کے تمام قانونی ذرائع بھرپور انداز میں استعمال کرنے چاہئیں، حنا ربانی کھر

پاکستان کوسندھ طاس معاہدے کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی قانون اور عالمی سفارت کاری کے تمام قانونی ذرائع بھرپور انداز میں استعمال کرنے چاہئیں، حنا ربانی کھر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper