لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاڈر ڈے پراپنے خصوصی پیغام میں اولاد سے محبت اور انکی حفاظت اورحقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو سلام پیش کیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے اولاد خاص طور پر
بیٹیوں کو اعتماد اورجینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ باپ سائبان کی مانندخود کڑی دھوپ اور تیز بارش سہہ کر بھی بچوں کو سایہ فراہم کرتا ہے۔عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہے۔ باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے لئے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں -والد محترم محمد نواز شریف کی گود پہلا مکتب اور اُنکا سایہ مضبوط ترین آسرا ہے۔محمد نواز شریف کی محبت میں گھلی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہیں -والد ہی خودداری سے جینا اور اعتماد سے جیتنا سکھاتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ والد کی محبت اور دعائیں ہر لمحہ حصار میں لئے رہتی ہیں۔ دعا گو ہوں کہ ہر بچے کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔

