اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی بی بی سی اردو ڈاٹ کام)وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے شہربرگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے
شہربرگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن شٹاخ سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بدھ کو طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے تکنیکی مذاکرات اتوار کو سوئٹزر لینڈ کے شہر برگن شٹاخ میں ہوں گے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تکنیکی مذاکرات میں امریکہ، ایران کے علاوہ اس معاملے میں ثالث پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں ثالثی کا کردار نبھاتا رہے گا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
