• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

امریکہ ایران معاہدہ تاریخی کامیابی، اپوزیشن ملکی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 19, 2026
in پاکستان
0
امریکہ ایران معاہدہ تاریخی کامیابی، اپوزیشن ملکی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ بحث کا اچھے ماحول میں اختتام پذیر ہونا خوش آئند ہے، حکومت اپوزیشن اور اتحادیوں کی تمام قابلِ عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرے گی۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے (پیس اکارڈ) میں پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کروڑوں انسانی جانوں کا ضیاع روکا گیا اور خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے اختتامی سیشن میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ کل وزیرِ خزانہ بجٹ بحث کو سمیٹیں گے جس کے بعد کٹوتی کی تحریکوں اور بجٹ کی منظوری کا باقی عمل مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے اندر تمام مکاتبِ فکر کا خیال رکھ کر ایک بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عالمی تنازعے کے حل میں پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کی جنگ کے پہلے دن سے پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا بنیادی مرکز رہا۔ وزیرِ اعظم پاکستان نے اس تاریخی’’پیس اکارڈ‘‘ پر بطور ضامن دستخط کیے ہیں، جبکہ امریکی اور ایرانی صدور نے بھی اس پر دستخط کیے۔ انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کھلنے سے عالمی سطح پر ڈیزل اور اشیاءِ خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، جبکہ وزیرِ اعظم جلد ہی قوم کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی خوشخبری دیں گے۔عالمی منڈی میں تیزی سے ہوتی تبدیلیوں کے باعث اب پٹرولیم قیمتوں پر ہفتہ وار بنیادوں پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے سفارتی عمل میں وزیرِ اعظم اور ڈپٹی پرائم منسٹر کی کوششوں کو سراہا، جبکہ اس پورے عمل میں عسکری قیادت بالخصوص فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار کا خصوصی تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان وقت کے فرق کی رکاوٹ کے باوجود فیلڈ مارشل راتوں کو جاگ کر مواصلات کو یقینی بناتے رہے، اور کئی بار مایوس کن لمحات آنے کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری، جس کے نتیجے میں آج پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ اسی تاریخی کامیابی پر ایوان میں مشترکہ طور پر’’یومِ تشکر‘‘ کی قرارداد بھی پاس کی گئی ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملکی عزت اور استحکام کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے پر اپوزیشن کے خیر سگالی کے جذبے کو دل سے سراہا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وزیرِ اعظم خود دو مرتبہ اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن بنچوں پر اسد قیصر اور دیگر ارکان کے پاس گئے اور مذاکرات کی دعوت دی۔ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کی اپوزیشن سے بات چیت ہو چکی ہے اور بہت جلد وزیرِ اعظم اور اپوزیشن کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہوگی، جس سے گلیوں اور شہروں کے بجائے پارلیمنٹ کے اندر سے ملک میں خیر اور ترقی کا پیغام جائے گا۔اپنے خطاب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے سپیکر قومی اسمبلی کے صبر اور تدبر کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی محاذ پر کامیابیوں کے بعد اب وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کا مسمم ارادہ ہے کہ پوری توجہ ملک کے داخلی استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کی جائے۔ انہوں نے اپوزیشن سے دوبارہ درخواست کی کہ وہ کسی جماعت کی نہیں بلکہ خالصتاً پاکستان کی ترقی کے سفر میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن ٹیم شعیب مرزا کا شاہپور، ساہیوال اور سلانوالی کا رات گئے دورہ

اگلی پوسٹ

بھارتی بورڈ کی ایک اور بڑی نااہلی یا سوتیلا سلوک؟ افغان کرکٹ ٹیم رکشوں اور موٹرسائیکلوں پر گراؤنڈ پہنچنے پر مجبور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارتی بورڈ کی ایک اور بڑی نااہلی یا سوتیلا سلوک؟ افغان کرکٹ ٹیم رکشوں اور موٹرسائیکلوں پر گراؤنڈ پہنچنے پر مجبور

بھارتی بورڈ کی ایک اور بڑی نااہلی یا سوتیلا سلوک؟ افغان کرکٹ ٹیم رکشوں اور موٹرسائیکلوں پر گراؤنڈ پہنچنے پر مجبور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper