کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی) رکن بلوچستان اسمبلی ۔ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ محترمہ فرح عظیم شاہ نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے۔رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ دعاہے کہ نیا ہجری سال امت مسلمہ
کے لئے وحدت و اتحاد کا پیغامبر ہو۔ دعاہے کہ نیا اسلامی سال 1448 پاکستان کے لئے امن و ترقی کا سال ہو دعاہے کہ نیا ہجری سال ہر سو خوشحالی و خوشیاں اور امن لائے ۔ محترمہ فرح عظیم شاہ دعاہے کہ نیا ہجری سال پاکستان ، پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے لئے باعث رحمت و برکت ہو۔ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول سیدنا امام حسین کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ۔سیدنا امام حسین کا فلسفہ قربانی ہر دور کے مظلوم کو حو صلہ دیتا ہے اور ظالم کوللکارتا ہے ۔محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں ۔ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کےلئے غیر معمولی انتظامات اور سیکورٹی اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستان کے عوام محرم الحرام کو پرامن طور پر منا سکیں
