• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

قدرتی چراگاہیں گلہ بانی سمیت دیہی روزگار، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خشک سالی اور صحرائی پھیلائو کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 17, 2026
in پاکستان
0
قدرتی چراگاہیں گلہ بانی سمیت دیہی روزگار، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خشک سالی اور صحرائی پھیلائو کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وسیع چراگاہوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی چراگاہیں گلہ بانی سمیت دیہی روزگار، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، وفاقی حکومت نے زرخیز سکیم کے تحت لاکھوں چھوٹے کسانوں کےقرضوں کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے، زرعی مشینری پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کیا جاسکے اور زرخیز زمین کی نگہداشت ہوسکے۔خشک سالی اور صحرائی پھیلائو کی روک تھام کے عالمی دن جو آج (بدھ کو) منایا جارہا ہے، کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس عالمی دن پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین کی زرخیزی میں انحطاط، صحرائی پھیلائو اور خشک سالی کے تدارک کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال یہ عالمی دن ’’قدرتی چراگاہیں: پہچانیں، احترام کریں، بحال کریں ‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔یہ عنوان غذائی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، آبی نظم و نسق اور مستحکم زرعی ذرائع معاش کے لیے قدرتی چراگاہوں کی غیر معمولی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طول و عرض میں موجود وسیع چراگاہیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ یہ قدرتی چراگاہیں مویشی پال اور دیگر دیہی روزگار، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، طویل خشک ادوار، آبی قلت، زرخیز زمین کا انحطاط جیسے چیلنجز قومی زرعی پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو متاثر کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان زمین کی بحالی، چراگاہوں کے متناسب استعمال و انتظام ، شجرکاری، ماحولیاتی نظام کے بحالی اقدامات، خشک سالی کے تدارک اور مقامی آبادی کی شمولیت پر مبنی جامع حکمت عملی کے ذریعے ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی حکومت نے زرعی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے کاشتکاروں کی مالی معاونت کی غرض سے ’’زرخیز سکیم‘‘ متعارف کرائی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو بلاسود اور بغیر ضمانت کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زرعی زمین کی پیداواری صلاحیت اور تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائیں۔وفاقی حکومت نے زرخیز سکیم کے تحت لاکھوں چھوٹے کسانوں کےقرضوں کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے۔ زرخیز سکیم کے تحت قرضوں کے علاوہ زرعی مشینری پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کی پیشہ ورانہ استعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ زرخیز زمین کی نگہداشت بھی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں تمام متعلقہ سرکاری اداروں،وفاقی و صوبائی حکومت، جامعات، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور مقامی برادریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زمینی وسائل کے تحفظ، بحالی اور دیر پا انتظام کے لیے اپنی مشترکہ کاوشوں کو مزید مضبوط بنائیں۔انفرادی اور اجتماعی سطح پر شجر کاری اور باہمی تعاون کے ذریعے ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے مقابلے میں اپنی مزاحمت بڑھا سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستحکم اور خوشحال مستقبل یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے اس عزم کی تجدید کریں کہ ہم اپنی زرخیز زمین، جنگلات، قدرتی چراگاہوں کے تحفظ و بحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

پچھلی پوسٹ

وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری کی زیر صدارت ’’پیغام امن کمیٹی‘‘ کا ایک اجلاس،محرم میں اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اگلی پوسٹ

ایف جی ای ایچ اے کا الاٹیز کیلئے ایک کروڑ روپے تک ہائوسنگ قرضوں کی سہولت دینے پر غور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

ایف جی ای ایچ اے کا الاٹیز کیلئے ایک کروڑ روپے تک ہائوسنگ قرضوں کی سہولت دینے پر غور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper