اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ملاقات میں ان سے ان کے
بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی کے بھائی چوہدری محمد ارشد سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور بھائی کے انتقال پر ان سے بھی تعزیت کی۔ رکن قومی اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
