• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رائٹ سائزنگ، مالی نظم و ضبط اور ادارہ جاتی جدت پر مشتمل ایک جامع اصلاحاتی پروگرام کامیابی سے نافذ کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 3, 2026
in پاکستان
0
سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رائٹ سائزنگ، مالی نظم و ضبط اور ادارہ جاتی جدت پر مشتمل ایک جامع اصلاحاتی پروگرام کامیابی سے نافذ کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رائٹ سائزنگ، مالی نظم و ضبط اور ادارہ جاتی جدت پر مشتمل ایک جامع اصلاحاتی پروگرام کامیابی سے نافذ کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کارکردگی بہتر بنانا، شفافیت بڑھانا اور عوامی وسائل کا موثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ ان کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں سیکرٹریٹ موجودہ مالی سال میں تقریباً 4.5 ارب روپے کی بچت حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے، جو مجموعی بجٹ کا 27.3 فیصد بنتا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مالی سال26۔2025کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا مجموعی بجٹ 16.3 ارب روپے تھا۔ اس میں 9.4 ارب روپے ملازمین سے متعلق اخراجات شامل ہیں، جن میں تنخواہیں، الائونسز اور قومی اسمبلی کے ارکان و سیکرٹریٹ افسران کی ادائیگیاں شامل ہیں، جبکہ 6.9 ارب روپے غیر ملازمت اخراجات ہیں، جن میں آپریشنل اخراجات، یوٹیلٹیز، دیکھ بھال، خریداری، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامی اخراجات شامل ہیں۔ مختلف کفایت شعاری اور کارکردگی بہتر بنانے والے اقدامات کے ذریعے سیکرٹریٹ نے ملازمین سے متعلق اخراجات میں تقریباً 2.0 ارب روپے اور غیر ملازمت اخراجات میں 2.5 ارب روپے کی بچت حاصل کی ہے۔رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 1,725 سے کم کر کے 1,344 کی جا رہی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 381 اسامیوں میں کمی کی جا رہی ہےجن میں سے 301 اسامیاں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں جبکہ باقی 80 اسامیاں مالی سال 27۔2026کے دوران ختم کی جائیں گی۔ یہ اصلاحات سپیکر سردار ایاز صادق کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ادارے کو زیادہ موثر، کارکردگی پر مبنی اور کم خرچ بنایا جائے تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم ہو۔ تاہم یہ واضح کیا جاتا ہے کہ اس عمل میں کسی بھی ملازم کو نہ برطرف کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو مجبوراً استعفیٰ دینا پڑا، جو بہتر اور جدید انسانی وسائل کے انتظام کی مثال ہے۔ غیر ملازمت اخراجات میں نمایاں کمی سخت مالی نگرانی، کفایتی خریداری، توانائی کے موثر استعمال، آپریشنل اخراجات پر سخت کنٹرول اور جدید انتظامی نظام کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ سپیکر کے وژن کے مطابق پیپر لیس پارلیمنٹ کے نفاذ نے ان بچتوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پارلیمانی امور کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ایجنڈا، بلز، رپورٹس، پارلیمانی دستاویزات اور کمیٹی ریکارڈز کی الیکٹرانک ترسیل شروع کی گئی ہےجس سے کاغذ کے استعمال، پرنٹنگ اخراجات، ریکارڈ مینجمنٹ اور انتظامی تاخیر میں واضح کمی آئی ہے۔ اس ڈیجیٹل نظام نے نہ صرف کارکردگی بہتر بنائی ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ میں بھی مدد دی ہے۔جدید کاری کے ایجنڈے کے تحت قومی اسمبلی کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹولز کے انضمام کے ذریعے ملک کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے منسلک پارلیمنٹ بنا دیا گیا ہے جس کا مقصد قانون سازی کی تحقیق، دستاویزات کے انتظام، معلومات تک رسائی اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اقدامات پارلیمانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے اور اراکین و متعلقہ فریقین کے لیے خدمات بہتر بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکاری ٹرانسپورٹ اور سفری اخراجات میں بھی سخت کفایت شعاری اقدامات کیے ہیں۔سرکاری گاڑیوں کے بیڑے کے بہتر انتظام، گاڑیوں کے موثر استعمال، ایندھن کے استعمال میں کمی اور دیکھ بھال کے اخراجات پر سخت کنٹرول کے ذریعے نمایاں بچت حاصل ہوئی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مالی نظم و ضبط، شفافیت، ڈیجیٹل تبدیلی، ادارہ جاتی جدید کاری اور ذمہ دار حکمرانی قومی اسمبلی کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والی بچت اس بات کا ثبوت ہے کہ پارلیمنٹ عوامی وسائل کے موثر استعمال اور دیگر اداروں کے لیے مثال قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اصلاحات کا یہ سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری، جوابدہی کا فروغ، جدت کا تسلسل اور قومی وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

پچھلی پوسٹ

مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ،حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper