اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی؍نائب صدر یورپی کمیشن کاجا کالس نے ملاقات کی۔پیر کو وزارت
خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس کے بعد منعقد ہونے والے آٹھویں پاکستان۔یورپی یونین سٹرٹیجک ڈائیلاگ سے قبل علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

