• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 1, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی ) کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پاک-چین مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران منعقدہ پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیرمعمولی اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی ٹو بی کانفرنس سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ بنیادوں پر اجلاس کی وہ خود صدارت کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پاک-چین مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو منعقدہ پاکستان-چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔بریفنگ کے مطابق بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز، مصنوعی ذہانت ، موبائل فونز اور ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ اس کے علاوہ کھاد، بیج، آبپاشی کے جدید آلات، فشریز اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں وسیع تعاون کے لیے بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ بائیو ٹیکنالوجی اور ویکسین سازی سمیت جدید صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، احسن اقبال ، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالس کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper