لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب کے گرینڈ صفائی آپریشن میں ریکارڈ در ریکارڈ درریکارڈقائم ہوگئے-گرینڈ صفائی آپریشن میں ایک لاکھ 84ہزار ورکرز اور60ہزار گاڑیوں نے حصہ لیا اور 60لاکھ کلومیٹر ایریا کورکیا،3لاکھ 60ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئی- 60ہزار مساجد،امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی صفائی کی گئی اور 4ہزارمقامات کو عرق گلاب
سے معطرکیاگیا-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کیا گیا-عید الاضحی کے تینوں روز محنت کرکے گرینڈ صفائی آپریشن کی کامیابی پرپوری ٹیم کو شاباش دی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عید الاضحی کے بے مثال اور تاریخی صفائی آپریشن کی کامیابی شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔عید الاضحی کے تینوں روز غیر معمولی ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔وزیر بلدیات، آئی جی،کمشنرز،ڈی سی، ضلعی انتظامیہ،ڈی جی ستھرا پنجاب،ایم ڈی واسا، سیف سٹی ٹیم،پولیس،سپیشل برانچ، سوشل میڈیا ٹیم اور ہر ڈیپارٹمنٹ
داد وتحسین کا مستحق ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے ہر ڈیپارٹمنٹ کے افسر اور اہلکار قابل تحسین ہیں۔عیدالاضحی آپریشن میں شاندار صفائی،ڈسپوزل آپریشن، سیکورٹی انتظامات اور مسلسل مانیٹرنگ کامیابی کی مثال ہے۔عوام کو بے مثال صفائی سے ریلیف اور آسانی کا احساس دلایا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ صفائی آپریشن میں پوری ٹیم نے منظم اور یکسو ہوکر اشتراک کار، لگن اور شب و روز محنت کرکے مثال قائم کی ہے۔اس سال عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا اعلی ترین معیار قائم کیاگیا۔ عید الاضحی کے
موقع پر صفائی آپریشن کے آپریشنل ریسپانس کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر فیلڈ میں ایس او پیز کے نفاذ کو ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنانے والے افسر اور انکی ٹیم کو خاص طور پر سراہا جانا چاہیے۔ مجھے یقین ہے عوام کی خدمت کے لئے آئندہ بھی اسی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
