• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اگلے دس برسوں کے دوران پاکستان سے تمباکونوشی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے،ارشد علی سیداے آر آئی سربراہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 29, 2026
in پاکستان
0
اگلے دس برسوں کے دوران پاکستان سے تمباکونوشی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے،ارشد علی سیداے آر آئی سربراہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشی ایٹیو (اے آر آئی) اور اس کی ممبر تنظیموں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے خاتمے کےلیے واضح مدت مقرر کی جائے۔اے آر آئی کے سربراہ ارشد علی سید نے انسداد تمباکونوشی کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگلے دس برسوں کے دوران پاکستان سے تمباکونوشی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ رواں برس انسداد تمباکونوشی کے عالمی دن کا موضوع نکوٹین اور تمباکو کی کشش اور لت کا مقابلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اے آر آئی اور اس کے پارٹنر پاکستان میں ٹوبیکو کنٹرول کے حوالے سے تمام سرکاری اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں اور غیر تمباکونوش افراد کو ہرقسم کی تمباکو مصنوعات سمیت کم نقصان دہ متبادل مصنوعات کے استعمال سے دور رکھنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی اب بھی تمباکو کے استعمال کی سب سے بڑی شکل ہے۔ اندازاً 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد تمباکونوشوں میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ سگریٹ نوش ہیں۔پاکستان نے 2005 میں عالمی ادارہ صحت کے تحت تمباکونوشی کے خاتمے کے طریقہ کار کی توثیق کی جسے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد مختلف شکلوں میں تمباکو استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں ترک تمباکو نوشی کی مؤثر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث سگریٹ نوش اپنے طور پر اس عادت کو چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 3 فیصد سے بھی کم سگریٹ نوش اپنی اس عادت کو ترک کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ارشد علی سید نے کہا کہ اگر ترک تمباکونوشی کی سہولیات کو بنیادی انسانی حق تسلیم کر لیا جائے تو پاکستان تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کی جانب پہلا قدم اٹھا سکتا ہے۔ بالغ سگریٹ نوش جو بارہا کوششوں کے باوجود بھی اپنی اس عادت کو ترک کرنے میں ناکام ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو ضلعی، تحصیل، اور یونین کونسل کی سطح پر بالغ سگریٹ نوشوں تک پہنچنا چاہیے، خصوصی طور پر ان تک جو کئی بار کوشش کرنے کے باوجود اپنی اس عادت کو چھوڑنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکونوشی ترک کرنے کے فوائد فوری اور دیرپا ہوتے ہیں۔ جس دن کوئی تمباکونوش سگریٹ نوشی ترک کرتا ہے، جسم اسی دن زہریلے مادوں کو خارج کرنا شروع کر دیتا ہے اور جسمانی بحالی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی ترک کرنے کے صرف 20 منٹ بعد دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر معمول پر آنا شروع ہو جاتے ہیں جب کہ 12 گھنٹوں کے اندر خون میں کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح معمول پر آ جاتی ہے۔ 1 سے 9 ماہ کے اندر کھانسی اور سانس پھولنے کی شکایت میں کمی آجاتی ہے جب کہ ایک سال کے بعد دل کی شریانوں کی بیماری کا خطرہ ایک سگریٹ نوش کے مقابلے میں تقریباً نصف رہ جاتا ہے۔تمباکو نوشی چھوڑنے کے 5 سے 15 سال کے بعد فالج کا خطرہ ایک غیر سگریٹ نوش شخص کے برابر ہو جاتا ہے۔ارشد علی سید نے پاکستان میں کم نقصان دہ متبادل مصنوعات کےلیے خطرے کی مناسبت سے پالیسیاں بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمباکونوشی کے خاتمے کے لیے متبادل مصنوعات اور ترکِ تمباکو نوشی کی مؤثر سہولیات سے استفادے سمیت مستقبل کے لحاظ سے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تین جہتوں پر مشتمل پالیسی ہی کی مدد سے پاکستان تمباکونوشی سے پاک مستقبل کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستانی کرکٹ کے سپورٹر چاچا کرکٹ کا طویل عرصے تک قومی ٹیم کی حمایت کے بعد رواں سال میدانوں سے رخصت ہونے کا اعلان

اگلی پوسٹ

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو جنگ کے دوران جنسی تشدد میں ملوث ممالک کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اقوام متحدہ نے اسرائیل کو جنگ کے دوران جنسی تشدد میں ملوث ممالک کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو جنگ کے دوران جنسی تشدد میں ملوث ممالک کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper