• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اربابِ قلم کینیڈا کا ”رثائی ادب اور انسانی قدریں” پر ایک فکری و ادبی مکالمہ

ڈاکٹر تقی عابدی سے حاضرینِ محفل کے سوالات اور ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کی میڈیا اور پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی انچارچ گُلناز محمود کی خصوصی شرکت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 27, 2026
in پاکستان
0
اربابِ قلم کینیڈا کا ”رثائی ادب اور انسانی قدریں” پر ایک فکری و ادبی مکالمہ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ٹورنٹو ( ادبی رپورٹر)گریٹر ٹورنٹو ایریا میں شدید بارش کے باوجود اربابِ قلم کینیڈا کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا ادبی مکالمہ غیر معمولی دلچسپی، فکری گہرائی اور روحانی وابستگی کا مظہر بن گیا۔پروگرام کی کارروائی کا آغاز انور کاظمی نے کیا۔ انہوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور سکندر ابوالخیر کو دعوت دی کہ وہ مہمانِ خصوصی، ممتاز محقق، نقاد، شاعر، شارح اور ماہرِ رثائی ادب، ڈاکٹر سید تقی حسن عابدی کا تعارف پیش کریں۔سکندر ابوالخیر نے اپنے تعارفی کلمات میں ڈاکٹر عابدی کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عظیم امروہوی کا وہ معنی خیز جملہ دہرایا کہ”ڈاکٹر تقی عابدی رثائی ادب کے مسیحا ہیں“۔اس کے بعد اربابِ قلم کینیڈا کے رکن جناب فیصل عظیم نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کا یہ خصوصی پروگرام معروف سائنس دان، ادیب اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر رفیع مصطفیٰ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔ فیصل عظیم نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام میں معروف فلاحی ادارے IDRF کا اسٹال بھی موجود ہے، اور پروگرام میں عطیہ کی گئی کتابوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم اس رفاہی ادارے کو دی جائے گی۔ یوں یہ محفل صرف ادبی اور فکری سطح پر نہیں بلکہ انسانی خدمت کے جذبے سے بھی وابستہ رہی۔مکالمے کا مرکزی موضوع تھا “رثائی ادب اور انسانی قدریں”۔ اس موضوع کے تحت ڈاکٹر تقی عابدی سے رثائی ادب، مرثیہ، سلام، نوحہ، تہذیبی اثرات، انسانی اقدار اور ادبِ عالیہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ ڈاکٹر عابدی نے گفتگو کے آغاز میں رثائی ادب کی وجہِ تسمیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس لفظ کی ماخذ عربی زبان ہے۔ کسی مرحوم یا شہید کی خوبیوں، کردار، مصائب اور غم کو درد مندانہ انداز میں بیان کرنا رثائی ادب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مرثیہ، سلام اور نوحہ سب رثائی ادب کے دائرے میں آتے ہیں۔اردو مرثیے کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عابدی نے بتایا کہ مرثیے کی روایت عربی اور فارسی ادب سے اردو میں آئی۔ ابتدا میں مرثیہ کسی بھی مرحوم شخص کے لیے کہا جا سکتا تھا، لیکن برصغیر میں آ کر یہ صنف خاص طور پر اہلِ بیتِ اطہار، شہدائے کربلا، اور واقعۂ کربلا سے وابستہ ہو گئی۔ برصغیر میں یہ روایت صدیوں سے موجود ہے، مگر یہاں اسے جو وسعت، فنی پختگی اور تہذیبی رنگ ملا، وہ اردو ادب کی ایک منفرد شناخت بن گیا۔مرثیے کی ساخت پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عابدی صاحب نے بتایا کہ کلاسیکی مرثیے کے نو اجزا سمجھے جاتے ہیں، اور اس کا اختتام عموماً بین، گریہ اور جذباتی اظہار پر ہوتا ہے۔ انہوں نے مرثیے کو صرف ایک مذہبی یا ماتمی صنف قرار دینے کے بجائے ایک مکمل ادبی، فکری اور تہذیبی صنف کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مذہبی مواد ضرور موجود ہوتا ہے، مگر اس کی وسعت صرف مذہبی بیان تک محدود نہیں۔ مرثیہ انسانی درد، وفاداری، صبر، شجاعت، اخلاق، تہذیب، رشتوں، دوستی، قربانی اور ظلم کے خلاف مزاحمت کا بھی بیان ہے۔مرثیے کے اندر دیگر موضوعات کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ منقبت کو براہِ راست مرثیے کا جزو نہیں کہا جا سکتا، تاہم مرثیہ اپنی وسعت میں زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو سمیٹ لیتا ہے۔ حمد، نعت، مناجات، کردار نگاری، منظر نگاری، رخصت، جنگ، شہادت اور بین جیسے اجزا مرثیے کی فنی اور جذباتی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عابدی صاحب نے بتایا کہ اردو مرثیے کی غالب شکل مسدس رہی ہے، یعنی چھ مصرعوں کے بندوں میں مرثیہ لکھا گیا تاہم مسدس ہی مرثیے کے لیے شرط نہیں ہے اور یہ دیگر ہیئتوں میں بھی لکھا گیا ہے۔مرثیے میں انسانی اور تہذیبی اقدار پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عابدی نے میر انیس کا مشہور شعر پڑھا:
خیالِ خاطرِ احباب چاہیے ہر دم
انیسؔ ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو اس موقع پر گُلناز محمود نے ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے شعبہ پبلیکیشنز کی شائع شُدہ کُتب مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سید تقی حسن عابدی، عظیم فیصل، سکندر ابوالخیر، انور کاظمی اور دیگر اسکالرز کو پیش کیں۔

پچھلی پوسٹ

کراچی میں محبت کی شادی کا انتہائی المناک انجام

اگلی پوسٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری ، پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت ملی، ترک میڈیا کی رپورٹ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری ، پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت ملی، ترک میڈیا کی رپورٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری ، پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت ملی، ترک میڈیا کی رپورٹ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper