کراچی ( نمائندہ خصوصی)کراچی میں محبت کی شادی کا انتہائی المناک انجام ہوگیا عدالت سے اغواء کے جھوٹے مقدمہ میں بری قرار پانے پر خوشی خوشی گھر روانہ ہونے والا نوبیاہتا جوڑا ظالم سماج کی جھوٹی آنا اور سفاکیت کی بھینٹ چڑھ گیا تفصیلات کے مطابقملیر سعود آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح درندوں کی سفید رنگ کی کار پر انتہائی
قریب سے فائرنگ، ملزمان نے چلتی گاڑی پر پہلے عقب سے اور پھر دائیں جانب سے فائرنگ کی۔ اور گولیاں برسا کر باآسانی فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں اسکے اہل خانہ نے درج کرایا تھا جبکہ آج دونوں میاں بیوی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے نکاح سے متعلق آگاہ کیا تھا اور عدالت نے شوہر کو اغوا کے
کیس سے بری کردیا تھا۔مقتولہ نادیہ اپنے شوہر کے ہمراہ نئی زندگی کی اُمنگوں کے ساتھ مستقبل کے حسین سپنے سجائے گھر روانہ ہو رہی تھی کہ ظالموں نے زندگی چھین لی کراچی کے علاقے ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر متعدد بار فائر کیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق جوڑے نے پسند کی شادی کی تھی۔ میاں بیوی ملیر کورٹ میں
پیشی کے لیے آئے تھے۔ عدالت میں میاں بیوی نےاپنا نکاح نامہ بھی پیش کیا۔پولیس حکام کے مطابق پیشی سے واپسی پر میاں بیوی پر سعودآباد کے قریب فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کا 19 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لڑکی کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے پولیس کو ایک فون نمبر دیا جس سے گھر کے نمبر پر کالز آتی تھیں۔ لڑکی والد نے تفتیش کے دوران پولیس کو مزید معلومات بھی فراہم کی تھیں۔

