• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسماعیلی کمیونٹی کے امام پرنس رحیم آغا خان پنجم پاکستان پہنچ گئے ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے استقبال کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 20, 2026
in پاکستان
0
اسماعیلی کمیونٹی کے امام پرنس رحیم آغا خان پنجم پاکستان پہنچ گئے ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے استقبال کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)اسماعیلی کمیونٹی کے امام پرنس رحیم آغا خان پنجم پاکستان پہنچ گئے ۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نور خان ایئربیس پر پاکستان کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں ۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق فروری 2025 میں اپنے والد مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی رحلت کے بعد، شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 50 ویں امام کی حیثیت سے قیادت سنبھالنے کے بعد پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایوانِ صدر آمد پر پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کے جوانوں پر مشتمل مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ صدرِ مملکت نے انکے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا، جس میں دیگر معززین کے علاوہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور سفارتی برادری نے شرکت کی۔ صدرِ مملکت نے صحت، تعلیم، معاشرتی ترقی، کلائمیٹ ریزیلینس اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے شعبوں میں پاکستان کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی دیرینہ خدمات کو سراہاانہوں نے پسماندہ اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اے کے ڈی این کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدرِ مملکت نے مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے لیے آغا خان خاندان کی تاریخی خدمات کو سراہا ۔ پرنس رحیم آغا خان نے گرمجوش استقبال پر صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے لیے اے کے ڈی این کے عزم کا اعادہ کیا۔ پرنس رحیم آغا خان نے آخری بار 2024 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، صدرِ مملکت نے آغا خان خاندان کی پاکستان کے لیے دیرینہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز ‘نشانِ پاکستان’ بھی عطا کیا تھا۔ وفد میں آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر اور ہیڈ آف فنانشل سروسز سلطان علی الانا، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف جماعتی انسٹی ٹیوشنز شفیق سچدینا، صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان نزار نور محمد میووالا اور نائب صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان اکبر لادک شامل تھے۔ ملاقات میں چیئرمین پی پی پی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، رکنِ قومی اسمبلی نوید قمر، ڈاکٹر عاصم حسین اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/05/WhatsApp-Video-2026-05-21-at-2.47.18-AM.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/05/WhatsApp-Video-2026-05-21-at-2.47.17-AM.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/05/WhatsApp-Video-2026-05-21-at-2.47.17-AM-1.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/05/WhatsApp-Video-2026-05-21-at-2.45.53-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

ایمان پاکستان تحریک حق میلہ:بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کی جانب اہم قدم : محترمہ فرح عظیم شاہ کا نوری نصیر خان آڈیٹوریم کا دورہ

اگلی پوسٹ

بھاری ٹیکس وصولی کے بعد بھی حکومت عوام کو بنیادی حقوق نہیں دے رہی، حافظ نعیم الرحمن

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھاری ٹیکس وصولی کے بعد بھی حکومت عوام کو بنیادی حقوق نہیں دے رہی، حافظ نعیم الرحمن

بھاری ٹیکس وصولی کے بعد بھی حکومت عوام کو بنیادی حقوق نہیں دے رہی، حافظ نعیم الرحمن

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper