• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دشمن نے خود کو ہم سے زیادہ طاقتور سمجھنے کی غلطی کی،ہم نے اسے وہ سبق سکھایا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تاریخی روایات، بقا ءاور علم کے امین ہیں، پاکستان کی تمام خدمات میں مسلح افواج کی خدمات اہم ترین ہیں اور آپ کے مضبوط اور جوان کاندھوں پر اس حوالے سے نہایت اہم ذمہ داریاں بھی ہیں۔ایک سال قبل بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستان نے سامنا کیا ہے دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہم سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔انہوں نے اختلافات ختم کرنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور سنجیدہ مذاکراتی پیشکش کو نظر انداز کیا اس کے برعکس انہوں نے کشیدگی، تشدد اور جارحیت کا راستہ اختیار کیا،بھارت کو کبھی یہ احساس نہ ہو سکا کہ پاکستان کی قیام امن کی کوششیں اس کی کمزوری کا اظہار نہیں یہ درحقیقت ہماری طاقت تھی ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 20, 2026
in پاکستان
0
دشمن نے خود کو ہم سے زیادہ طاقتور سمجھنے کی غلطی کی،ہم نے اسے وہ سبق سکھایا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر قسم کی مہم جوئی کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے خود کو ہم سے زیادہ طاقتور سمجھنے کی غلطی کی،ہم نے اسے وہ سبق سکھایا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا، ہم نے ثابت کیا کہ امن کی خواہش کمزوری نہیں ہماری طاقت تھی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے دفاع وطن کے قومی یقین کو مزید مضبوط کیا ہے،مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے خاندانوں کے مقروض ہیں،پاکستان کی مخلصانہ سفارت کاری کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور ہماری کوششوں سے 47 سال بعد براہ راست مذاکرات کی میز پر بیٹھے،انسداد دہشت گردی کا آپریشن گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل جاری ہے،پاک سرزمین سے دہشت گردی کا ناسور ہمیشہ کے لیے ختم کر کے دم لیں گے،افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف موثر اقدامات کرنا ہوں گے،مسئلہ فلسطین کا واحد منصفانہ حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،مضبوط اور مستحکم معیشت قومی دفاع کے لیے ناگزیر ہے، اللہ تعالی پر ایمان اور عوام کی صلاحیتوں پر اعتماد کے ساتھ پاکستان عظیم ملک بنے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں آج پاکستان کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان موجود ہوں درحقیقت ہم اس ادارے جو عوامی خدمت اور حفاظت کے نگہبانوں کی تربیت کا مرکز ہے کے ہال میں جمع ہیں میں ہمارے خصوصی مہمانوں برادر اور دوستوں ممالک سے آئے ہوئے افسران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس عظیم درسگاہ میں ایک دن بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تاریخی روایات، بقا ءاور علم کے امین ہیں، پاکستان کی تمام خدمات میں مسلح افواج کی خدمات اہم ترین ہیں اور آپ کے مضبوط اور جوان کاندھوں پر اس حوالے سے نہایت اہم ذمہ داریاں بھی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال قبل بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستان نے سامنا کیا ہے دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہم سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔انہوں نے اختلافات ختم کرنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور سنجیدہ مذاکراتی پیشکش کو نظر انداز کیا اس کے برعکس انہوں نے کشیدگی، تشدد اور جارحیت کا راستہ اختیار کیا،بھارت کو کبھی یہ احساس نہ ہو سکا کہ پاکستان کی قیام امن کی کوششیں اس کی کمزوری کا اظہار نہیں یہ درحقیقت ہماری طاقت تھی ،ہمارے طیاروں کی آسمان میں ماہرانہ پروازوں اور فتح میزائلوں کے اپنے اہداف پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگانے سے دشمن کو ایک کرارا اور ناقابل فراموش سبق سکھا دیا گیا،سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا جبکہ ہمارے دشمن کے موقف کو ہر سطح پر رد کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا گیا جبکہ پاکستان کا موقف ہر جگہ قبول کیا گیا اس لیے کہ وہ محض سچ پر مبنی تھا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جو چیف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ویژن اور قیادت میں کام کر رہی ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیر معمولی جرات، ذمہ دارانہ قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے،فیلڈ مارشل کی قیادت نے دفاع وطن کے قومی یقین کو مزید مضبوط کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل جاری ہے ، غضب للحق مہم نے ہمارے دشمن کے دل میں خوف پیدا کر دیا ہے، یہ ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ناسور کو پاکستان کی سرزمین سے مکمل طور پر ختم نہ کر دیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ قبل جو تنازعہ برادر ملک ایران میں شروع ہوا اس نے پورے خطے کو شدید غیر یقینی صورتحال اور معاشی کمزوری میں دھکیل دیا اس آزمائش اور ابتلا کے وقت میں پاکستان نے اپنے دوستوں اور شراکت داروں کے تعاون سے آگے بڑھ کر دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے امن کی راہ اختیار کرنے کی تلقین کی ہماری مخلصانہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں آٹھ اپریل کو امریکہ اور ایران نے ہماری درخواست پر جنگ بندی کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت اور اپنے عزیز بھائی صدر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست کا مثبت جواب دیا اور 11 اپریل کو ہونے والے تاریخی اسلام آباد مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 47 سال میں پہلی براہ راست اعلی سطحی بات چیت تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل وکالت کی ہے جنہیں غیر قانونی اسرائیلی قبضے اور اس کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے، مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے،جو بھارت کے غیر قانونی قبضے میں مقبوضہ جموں کشمیر میں رہ رہے ہیں وہ مسلسل جبر تلے اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،ہم مسلسل جذبے اور عزم کے ساتھ وادی کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم برادر دوست ممالک کے ساتھ وقت کی ہر آزمائش پر پوری اترتی اپنی دوستی اور شراکت داری کو مضبوط بنا رہے ہیں،ان میں چین، سعودی عرب ،ترکیہ قطر اور دیگر برادر ممالک شامل ہیں۔افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد گروپوں بشمول ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی اور بی ایل اے کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے جو افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک مضبوط اورمستحکم معیشت قومی دفاع کے لیے ناگزیر ہے ، میں ایک مضبوط، پرامن، خوشحال اور ترقی کرتے پاکستان کا خواب دیکھتا ہوں، ایک ایسا پاکستان جو انشاءاللہ سخت محنت اور انتھک جدوجہد سے جلدہی معاشی طاقت بن جائے،ہمارا خواب ایک ایسی معیشت ہے جو برآمدات، جدت ،صنعت ٹیکنالوجی اور نجی شعبے کے بل بوتے پر چلے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایسے ادارے بنا رہے ہیں جو شفافیت ،میرٹ پر مبنی اور دیانت داری سے خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کی سب سے بہترین افواج میں سے ایک کی نمائندگی کرتے ہیں،میں آپ کے اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی قربانیوں اور حمایت نے آپ کو اس مقام تک پہنچایا،میں نے ان ماؤں کو دیکھا ہے جو اپنے بیٹوں کی شہادت پر لرزتے ہاتھوں سے دعائیں دے رہی ہوتی ہیں،ایسے باپ دیکھے ہیں جو دل میں غم لیے بھی سر بلند کھڑے ہوتے ہیں،انہیں علم ہے کہ ان کے عزیز بیٹے نے اپنی جان پاکستان کے لیے قربان کر دی ہے،پوری قوم ان بیواؤں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی جن کے شوہر کبھی واپس نہیں آئے ۔ہمارے شہداء کا خون ہماری آزادی کو جلا بخشتا رہے گا،امن و سلامتی جو ہمیں سایہ عافیت میں رکھے ہوئے ہے وہ انہی کی بہادری ،خلوص اور اعلی ترین قربانی کا ثمر ہے،یہی بے خوف جذبہ ہے جو ہماری مسلح افواج کو ہر شعبہ میں امتیازی حیثیت کا حامل بناتا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ میں اپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اور سب سے بڑھ کر پاکستانی عوام آپ کی پشت پر کھڑے رہیں گے،ہم متحد ہیں یقیناً ایک آہنی دیوار کی مانند بنیان مرصوص ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماراعزم قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کو حقیقت میں بدلنا ہے،ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنی ہے جہاں میرٹ کا بول بالا ہو، انصاف ہو اور ہر شہری کو محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کا برابر موقع ملے ،جہاں زندگی کی مشعل راہ دیانتداری ہو اور ہر شہری کو محنت اور انتھک جدوجہد سے بلند مقام پر پہنچنے کا یکساں موقع ملے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس مادر علمی اور یہاں کی عظیم فیکلٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہیں مسلح افواج کی مستقبل کی قیادت تیار کرنے اور زبردست ترین پیشہ ورانہ تربیت سے لیس کرنے اور شاندار روایات سے سکھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان ہمارے بانیان کے تصور کے مطابق ایک عظیم ملک کے طور پر ابھرے گا۔وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/05/WhatsApp-Video-2026-05-20-at-4.27.08-AM-1.mp4
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/05/WhatsApp-Video-2026-05-20-at-4.27.08-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

قائداعظم یونیورسٹی کے ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز میں بدھ مت ورثہ کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیرحنیف عباسی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیرحنیف عباسی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرحنیف عباسی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper