اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان نےسعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔حکومتِ پاکستان نے17 مئی 2026 کو برادر ملک سعودی عرب کے خلاف کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے حملے مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت
کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور بظاہر خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش معلوم ہوتے ہیں۔پیر کی شب دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اس نازک وقت میں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مملکت کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
