کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے آج پورا دن نوری نصیر خان آڈیٹوریم میں گزارا، جہاں انہوں نے بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹیج کی تیاری، کرسیوں کی ترتیب، پینٹنگ کے کام اور دیگر انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا تاکہ ہر پہلو کو
بہترین انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے ایک خوبصورت اور شاندار اسٹیج تیار کیا گیا ہے جو اپنی منفرد سجاوٹ اور عمدہ انتظامات کے باعث قابلِ تعریف ہے۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے لمحہ بہ لمحہ تمام تیاریوں کی نگرانی کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ نوجوانوں کے لیے ایک معیاری اور بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔تمام انتظامات کی تکمیل کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ اب کل سے ان شاء اللہ بلوچستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ یہ پروگرام بلوچستان کے ان باصلاحیت نوجوانوں کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ بنے گا جو اپنی صلاحیتوں کے باوجود منظرِ عام پر نہیں آسکے۔محترمہ فرح عظیم شاہ کی کاوشوں اور دلچسپی کے باعث اب دنیا بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیت، ہنر اور مثبت چہرے کو دیکھے گی۔

