لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی،باکو ائیر پورٹ پہنچنے پر پنجاب کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف اور وفد کا باکو ائیر پورٹ پہنچنے پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا -پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال
کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تین روز دورے کے دوران حکومت آذربائیجان کی سرکاری مہمان ہونگی- وزیر اعلی مریم نواز شریف 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات کریں گی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف باکو” ورلڈ اربن فورم” پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی- وزیر اعلی مریم نواز شریف ورلڈ اربن فورم پر ”اپنی چھت اپنا گھر” پیش کریں گی-افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل” اپنی چھت، اپنا گھر” ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا – سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یسین،وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،معاون خصوصی علی ڈار بھی وفد میں شامل ہیں –
