اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ازبک تعلقات ، علاقائی
صورتحال، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ سعیدوف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے ثالثی میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

