• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

چالیس سالہ سماجی خدمات کا اعتراف، سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 17, 2026
in پاکستان
0
چالیس سالہ سماجی خدمات کا اعتراف، سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):انسانی خدمت، سماجی بہبود، تھیلیسیمیا کی روک تھام اور مریض بچوں کی فلاح کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔سندس فائونڈیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محمد یاسین خان کو گزشتہ چار دہائیوں سے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا بچوں کیلئے انجام دی جانے والی بے لوث خدمات پر ستارۂ امتیاز تفویض کیا گیا۔محمد یاسین خان نے سندس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں ہزاروں مریض بچوں کو مفت خون، ادویات، تشخیصی سہولیات اور علاج کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کی قیادت میں سندس فاؤنڈیشن نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں فلاحی مراکز قائم کیے جہاں مستحق مریضوں کو مستقل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یاسین خان نے چالیس سال پر محیط عرصے میں انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنائے رکھا جو آج بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے 2005 کے ہولناک زلزلے کے دوران متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں۔ 2010 میں ڈینگی وبا کے دوران دن رات مریضوں کی خدمت، علاج معالجے اور آگاہی مہمات میں سرگرم رہے۔ اسی طرح 2019 میں آنے والی کورونا وبا ءکے مشکل ترین دنوں میں بھی انہوں نے نہ صرف تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا ساتھ نبھایا بلکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی دن رات ایک کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد یاسین خان نے کہا کہ یہ اعزاز دراصل سندس فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم، رضاکاروں، خون عطیہ کرنے والے مخیر حضرات اور ان تمام افراد کے نام ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کے اس مشن میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے بڑا اعزاز وہ مسکراہٹ ہے جو سندس فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج بچوں کے چہروں پر دکھائی دیتی ہے۔ ان بچوں کی دعائیں اور والدین کا اعتماد ہی میری اصل طاقت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا بچوں کو یقین دلاتا ہوں کہ سندس فاؤنڈیشن اُن کی امید کا چراغ بن کر ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ہماری پوری ٹیم ان بچوں کو بہتر اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کیلئے اپنی خدمات مزید جذبے اور پختہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔سماجی و فلاحی حلقوں نے محمد یاسین خان کو ستارۂ امتیاز ملنے کو انسانیت کی خدمت کے اعتراف سے تعبیر کرتے ہوئے اسے فلاحی شعبے کیلئے ایک قابلِ فخر اعزاز قراردیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

صوبائی وزیر داخلہ کی تربت میں لیڈی کانسٹیبل کی شہادت کی مذمت

اگلی پوسٹ

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper