لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خاندا نوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ پیاروں کے ساتھ محبت، احترام اور مضبوط رشتے کے عزم کو تازہ کریں۔ خاندا نوں کا عالمی دن منا نے کا مقصد عوام میں خاندان کی اہمیت اجاگر کرنا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فیملی ڈے پر خاندانی زندگی کی افادیت کے متعلق شعور کو اجاگر کر نا ہے۔ خا ندان ہماری سب سے بڑی طاقت اور خوشیوں کا اصل مرکز و محور ہے-خاندان کے ساتھ مل کر چلنے سے زندگی کی ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ خاندان نہ صرف ایک لفظ ہیں بلکہ
محبت، خلوص اور سچے ساتھ کا دوسرا نام ہے۔ خاندان کے دن کی مناسبت سے دعا ہے کہ ہر خا ندا ن ہمیشہ سلامت رہے اور آپس کی محبتیں تا دیر قائم و دائم رہیں۔ خا ندان ہماری پہلی درسگاہ اور ہماری اخلاقی اقدار کی بنیاد ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مثالی خاندان کےلئے بزرگوں کا احترام، بچوں کی بہتری تعلیم وتربیت اور ہر رشتے کو خلوص کے ساتھ نبھانا ضروری ہے۔ میرے خا ندا ن کا ہر فرد میری زندگی کاسب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ خاندان کا ساتھ ہی میری سب سے بڑی خوشی اور طاقت ہے -وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں سائے کی طرح ساتھ نبھانے والا خاندان میسر ہو۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اپنے ماں،باپ، بہن، بھائیوں اور بچوں کو وقت دیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔ فیملی ممبرز ہر مشکل میں شا نہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے 40 لاکھ خاندا نوں کی مدد کی گئی -ضرورت مند خاندا نوں کو حکومت نے دہلیز پر حق پہنچایا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ رمضان المبارک میں لاکھوں خاندا نوں کو10,10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی گئی۔ 14لاکھ سے زائد فیملیز کی راشن کارڈ کے ذریعے مدد اور معاونت کی گئی-
