• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پندرہ مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

احتجاج کی خود قیادت کروں گا، آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے حکمران قوم پر عذاب، عوام سے ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان کی پریس کانفرنس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 13, 2026
in پاکستان
0
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پندرہ مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ پندرہ مئی کو پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کے خلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے احتحاج کی خود قیادت کرنے اور اس موقع پر آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کہیں اور نہیں وفاقی دارلحکومت میں ایک طرف غریبوں کی بستیاں گرائی جارہی ہیں اور اشرافیہ کے لئے غیر قانونی طور پر تعمیرشدہ ٹوئن ٹاور “ون کانسٹی ٹیوشن” کو بجایا جارہا ہے۔ اس سے ہمارے حکمرانوں ہی نہیں عدل کانظام عدل چلانے والوں پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ہماری جدوجہد کے سبب یہ دہرا نظام تادیر نہیں چلے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کی اور پٹرولیم لیوی کو مکمل طور پر ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی کے پاس پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا آپشن (Option) بھی موجود ہیں۔ انہوں نے عوام خصوصی طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبر شپ مہم کے اہداف کے حصول کے بعد جماعت اسلامی پورے ملک میں بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں متوسط طبقہ، مزدوروں ، طلبا کے پاس ڈھائی کروڑ موٹر سائیکلیں ہیں ، ان میں سے ایک کروڑ موٹر سائیکل سوار روزانہ ایک لیٹر پٹرول بھی استعمال کریں تو یہ حکومت کو پانچ سو سے چھ سو ارب ٹیکس دیتے ہیں۔ حکمرانوں نے بجلی کے بلوں پر مختلف اقسام کے ٹیکس لگا کر عوام سے گزشتہ تین برسوں میں انیس کھرب ٹیکس اکٹھا کیا، تنخواہ دار طبقہ نے گزشتہ برس پانچ سو ارب سے زائد ٹیکس دیا۔ حکومت بتائے کہ جاگیرداروں سے کتنا ٹیکس لیا ہے؟حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کہ حکمران قوم پر عذاب ہیں، یہ عوام کا خون نچوڑ کر خود عیاشیاں کررہے ہیں، مریم نواز نے گیارہ ارب کا جہاز لے لیا، چیئرمین سینٹ کے لیے نو کروڑ کی گاڑی خرید لی گئی۔ حکمرانوں نے ٹیکس کے اہداف غریب عوام کا خون نچوڑ کر ہی حاصل کرنے ہیں تو ایف بی آر کا محکمہ کس لیے ہے؟امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نااہلوں کا ٹولہ ہے، حکمران وسائل پر قابض ہیں ، یہ نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ کرپشن میں بھی ملوث ہیں، آئی پی پیز کے مالکان حکمران پارٹیوں کا حصہ ہیں، حکومت ایک طرف عوام کو مہنگی بجلی دے رہی ہے ، دوسری طرف آئی پی پیز کو سالانہ دوہزار ارب بجلی نہ بنانے پر دیا جاتا ہے ، ایل این جی کی قیمت میں گزشتہ چند ماہ میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے، ایل پی جی کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، ایران سے سستی گیس کا معاہدہ ہونے کے باوجود گیس کیوں نہیں خریدی جاتی؟ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد حکومت نے سو میں سے سترہ کے قریب آئی پی پیز سے ہمارے مطالبات کے مطابق نرم شرائط پر معاہدے کیے، افسوسناک امر یہ ہے کہ باقی پر کام روک دیا گیا، اب حکمران آئی پی پیز معاہدوں کی مدت ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں، یہ ان سے سستی بجلی کے معاہدے کبھی نہیں کریں گے ، یہ مل کر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت چارسو پندرہ روپے ہیں، جب کہ ایکس ریفائنری (Ex-Refinery) قیمت دو سو ستر روپے ہونی چاہیے۔ حکومت فی لٹیر پٹرول پر ایک سو سترہ روپے لیوی لیتی ہے، یہ لیوی کو ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے استعمال کررہے ہیں اور آئی ایم ایف سے عوام کے ساتھ اس ظلم کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، جماعت اسلامی اس ظلم و ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔ عوام اپنے حق کے لیے منظم اور متحد ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ہم پرامن مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔

‎

پچھلی پوسٹ

طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اپنی مادر علمی میں واپسی،پرانی یادیں تازہ،جذبات دیدنی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہنچ گئیں،

اگلی پوسٹ

سیاسی اور عسکری لیڈر شپ ملک سے محبت کرنے والی ہوں تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا: مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سیاسی اور عسکری لیڈر شپ ملک سے محبت کرنے والی ہوں تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا: مریم نواز شریف

سیاسی اور عسکری لیڈر شپ ملک سے محبت کرنے والی ہوں تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا: مریم نواز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper