• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بروقت تیاری اور موثر تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی آفات سے کمزور طبقات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،انعام حیدر ملک

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 11, 2026
in پاکستان
0
بروقت تیاری اور موثر تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی آفات سے کمزور طبقات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،انعام حیدر ملک
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے زور دیا ہے کہ بروقت تیاری، ابتدائی وارننگ اور اداروں کے درمیان موثر تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی آفات سے کمزور طبقات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ پیر کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے نے 11 اور 12 مئی 2026 کو این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں “پیشگی اقدامات” کے موضوع پر دو روزہ دوسرا قومی مکالماتی پلیٹ فارم منعقد کیا۔ یہ پروگرام نیشنل کوآرڈینیشن فورم آن اینٹیسیپیٹری ایکشن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ پلیٹ فارم ورلڈ فوڈ پروگرام ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، ویلٹ ہنگر ہلفے، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آفات سے بچاؤ کے مضبوط نظام کے لیے “پیشگی اقدامات” اور “ٹرگر بیسڈ” حکمت عملی انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بروقت تیاری، ابتدائی وارننگ، اور اداروں کے درمیان مؤثر تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی آفات سے کمزور طبقات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔افتتاحی اجلاس میں مختلف بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی آفات کے نقصانات کم کرنے کے لیے مشترکہ تعاون، بہتر تیاری اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی “قومی اینٹیسیپیٹری ایکشن اسٹریٹجی” کا ابتدائی اجراء بھی کیا گیا، جس کا مقصد موسمیاتی خطرات اور آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، ادارہ جاتی تعاون، اور مضبوط حفاظتی نظام قائم کرناہے۔پیشگی اقدام” سے مراد ایسے اقدامات ہیں جو سائنسی پیشگوئیوں اور خطرات کے تجزیے کی بنیاد پر آفات آنے سے پہلے کیے جاتے ہیں تاکہ انسانی اور معاشی نقصانات کو کم کیا جا سکے۔چونکہ سیلاب، ہیٹ ویوز، خشک سالی، اور بیماریوں کے پھیلاؤ جیسے موسمیاتی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے پیشگی حفاظتی نظام کو مضبوط بنانا قومی ترجیح بن چکا ہے۔اس مکالماتی پلیٹ فارم کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان تجربات کا تبادلہ، بہترین طریقہ کار کا اشتراک، اور ماضی کے تجربات سے سیکھنا ہے۔ مباحثوں میں ادارہ جاتی ہم آہنگی، مختلف شعبوں میں یکسانیت اور پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام میں پیشگی اقدامات کو شامل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔مزید برآں، اس پلیٹ فارم میں قومی اور صوبائی منصوبہ بندی میں پیشگی اقدامات کو شامل کرنے اور پائیدار مالی وسائل، جیسے سرکاری فنڈنگ اور کلائمیٹ فنانس، پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔اس دو روزہ مکالمے میں سرکاری ادارے، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں، امدادی اور ترقیاتی تنظیمیں، بین الاقوامی مالیاتی ادارے، تعلیمی ماہرین، نجی شعبہ، موسمیاتی ماہرین، اور کمیونٹی نمائندگان سمیت تقریباً 200افرادشامل ہیں۔یہ پلیٹ فارم اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اب صرف آفات کے بعد ردِعمل دینے کے بجائے پہلے سے تیاری اور پیشگی اقدامات کے ذریعے قومی سطح پر مضبوط اور محفوظ نظام قائم کرنا چاہتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشتگرد حملے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ضلع بنوں کا دورہ

اگلی پوسٹ

سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی ، قرارداد کے تحت سینیٹ کے اجلاس کے آغاز پر تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پڑھی جائے گی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی ، قرارداد کے تحت سینیٹ کے اجلاس کے آغاز پر تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پڑھی جائے گی

سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی ، قرارداد کے تحت سینیٹ کے اجلاس کے آغاز پر تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پڑھی جائے گی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper