بنوں ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات، شہداء کے درجاتِ بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت
کیا،وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے اسپتال کا دورہ بھی کیا، انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی.خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے،عوام کو اپنے حقوق اور امن کیلئے کھڑا ہونا ہوگا، ورنہ مسلط شدہ حالات برقرار رہیں
گے،ہم مسلسل کہتے رہے کہ دہشتگرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں لیکن 78 سال سے مسلسل بند کمروں کے فیصلے ہم پر مسلط کیے جا رہے ہیں،مسلط کردہ پالیسیوں نے صوبے کو بدامنی کی دلدل میں دھکیلا، ہم نے دہشتگردی کے خلاف بے
پناہ قربانیاں دی ہیں، مزید بدامنی کسی صورت قبول نہیں،صوبائی حکومت اور پولیس مل کر دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہم ہر اُس فیصلے کی مخالفت کریں گے جو صوبے کے امن اور عوامی مفادات کے خلاف ہوگا، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، صوبے میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،
