اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):آئی ایس پی آر کے نئے نغمے "لَلکار” کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جو وطن سے محبت اورعزمِ استقلال کی نئی صدا ہے۔معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئی ایس پی آر نے نئے نغمہ کا ٹیزر جاری کر دیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے نغمہ میں پاکستان کیجانب میلی
آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کو برملا للکارا گیا ۔نغمہ معرکہ حق جیسی للکار کی عکاسی کرتا ہے جس کی بازگشت دشمنانِ وطن کے دلوں میں آج بھی گونج رہی ہے۔نغمہ کے شاندار بول معرکۂ حق کی روح کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں ۔نغمہ میں ملک دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیا گیا کہ پاکستان ہمیشہ متحد اور ناقابلِ تسخیر ہے۔نغمہ میں پاک فوج اور عوام نے ہر جارحیت اور ظلم کے خلاف بنیانُ المرصوص کی مانند کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔آئی ا یس پی آر کا جاری کیا جانے والا نغمہ پاکستان کی پہچان، عزم اور استقامت کی للکار ہے۔


