• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، گورنر سندھ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 9, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، گورنر سندھ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آج کی یہ پروقار تقریب اُن شہداء، غازیوں اور ان کی عظیم ماؤں کے نام ہے جنہوں نے اس قوم کو ایسے گوہرِ نایاب عطا کیے جنہوں نے وطنِ عزیز کی عزت و حرمت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ “معرکہ حق-بنیان مرصوص” پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس میں افواج پاکستان نے بے مثال اتحاد، جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں کسی نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت، سازش یا مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں “معرکہ حق–بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں کور کمانڈر کراچی ، کمانڈر کراچی پاکستان نیوی، کمانڈر کوسٹل ایریا، ڈی جی رینجرز سندھ ، صدر ایئر وار کالج ایئر وائس، آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، کمشنر کراچی حسن نقوی، اعلیٰ عسکری و سول حکام، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، تاجر و صنعتکار برادری، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ برس خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے بری، بحری اور فضائی محاذوں پر مثالی حکمتِ عملی اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گورنر سندھ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، ایڈمرل نوید اشرف اور تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات، عزم اور مربوط حکمتِ عملی نے دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی سے دوچار کیا۔انہوں نے قومی مفاد کے تحفظ اور دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس سے قبل تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان، شہدائ اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ڈاکومنٹریز اور آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا جسے شرکائ نے بھرپور انداز میں سراہا۔تقریب سے سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر، ائیر وائس مارشل (ر) اوسید الرحمان عثمانی، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اور سینیٹر جاوید جبار نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں شہدائ اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

معرکہ حق نے قوم کی عزت اور وقار کو بلند کیا، اورنگزیب کھچی

اگلی پوسٹ

پاک چین بی ٹو بی کانفرنس،پاکستانی و چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد ایم او یوز و تجارتی معاہدےطے پا گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک چین بی ٹو بی کانفرنس،پاکستانی و چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد ایم او یوز و تجارتی معاہدےطے پا گئے

پاک چین بی ٹو بی کانفرنس،پاکستانی و چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد ایم او یوز و تجارتی معاہدےطے پا گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement