• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکہ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن باب بن کر ابھرا ہے، بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 9, 2026
in پاکستان
0
معرکہ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن باب بن کر ابھرا ہے، بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(انٹرویو: عبدالماجد عباسی):ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین نے کہا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن باب بن کر ابھرا ہے جس نے نہ صرف دشمن کی جارحانہ حکمت عملی اور عسکری برتری کے دعوئوں کو ناکام بنایا بلکہ اس تاریخی کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط، بااعتماد اور موثر جغرافیائی و دفاعی قوت کے طور پر مزید مستحکم اور نمایاں کر دیا ہے ۔’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 10 مئی کو پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک درخشاں باب قرار دیا جو قومی عزم، عسکری پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کی جارحیت کے خلاف سٹریٹجک برتری کی علامت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے جب بھی دشمن نے پاکستان کو آزمانے کی غلطی کی، اسے منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب ملا۔ ان کے بقول معرکہ حق میں مسلح افواج کی غیر معمولی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی وقار اور ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے۔بابر علائوالدین نے مزید کہا کہ اس آپریشن کا سب سے اہم پہلو پاکستان کا مغربی ایشیا میں ایک نیٹ سکیورٹی فراہم کنندہ اور عالمی سطح پر ایک معتبر جغرافیائی و سیاسی قوت کے طور پر ابھرنا ہے۔پاکستان اب خطے میں توازن برقرار رکھنے والی ایک ایسی طاقت بن چکا ہے جس نے جنوبی ایشیا کے سکیورٹی منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج عالمی قیادت پاکستان کی عسکری صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کا اعتراف کر رہی ہے۔ ایران امریکہ کشیدگی سمیت مختلف بین الاقوامی تنازعات میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جانا اس کی بڑھتی ہوئی سفارتی اور عسکری ساکھ کا ثبوت ہے۔انہوں کہ کہ معرکہ حق نے نہ صرف پاکستان کی جغرافیائی و سیاسی اہمیت کو نئی جہت عطا کی بلکہ جنوبی ایشیا کی سکیورٹی حرکیات کو بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ پاک فضائیہ کی تاریخی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عالمی جنگی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا جب کسی معرکے کے دوران رافیل جیسے جدید ترین طیارے کو نشانہ بنایا گیا اور یہ کارنامہ پاکستانی شاہینوں نے انجام دیا۔انہوں نے جے ایف-17 تھنڈر کی برتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طیارے نے میدان جنگ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کر دیا ہے کہ یہ عصرِ حاضر کے جدید ترین فضائی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے ایف-17 نے نہ صرف دفاعی برتری حاصل کی بلکہ کم لاگت اور اعلیٰ کارکردگی کے باعث عالمی دفاعی مارکیٹ میں بھی اپنی ایک منفرد شناخت بنا لی ہے۔تجزیہ کار نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں اس طیارے کا موثر استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات میں خود کفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور ہماری مقامی ٹیکنالوجی دشمن کے مہنگے ترین جنگی سازوسامان کو مات دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کامیابی مستقبل میں پاکستان کی دفاعی برآمدات میں اضافے اور فضائی دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی

پچھلی پوسٹ

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر عسکری قیادت کی قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد

اگلی پوسٹ

پاکستان اور پاک فوج کی سہولت کاری ہمارے لئے اعزاز ،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل اور ساری عسکری قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سردار عتیق احمد خان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور پاک فوج کی سہولت کاری ہمارے لئے اعزاز ،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل اور ساری عسکری قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سردار عتیق احمد خان

پاکستان اور پاک فوج کی سہولت کاری ہمارے لئے اعزاز ،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل اور ساری عسکری قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سردار عتیق احمد خان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement