کراچی ( نمائندہ خصوصی)سندھ آبادگار فورم کے چیئرمین ڈاکٹر افضل آرائیں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی سید پیر محمد شاہ سے اپنے وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ آبادگار فورم کے رہنما جنید نجمی اور راجا توقیر بھی موجود تھے،ملاقات میں سندھ آبادگار فورم کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک
پولیس کراچی سید پیر محمد شاہ کو 9 مئی "معرکۂ حق”کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کا خصوصی دعوت نامہ پیش کیا۔سندھ آبادگار فورم کی جانب سے کراچی کے ٹریفک مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور عوام کی سہولت کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کی گئیں۔ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے وفد کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سندھ کے آبادگاروں کی فلاح و بہبود کے لیے فورم کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سندھ کی دھرتی کی بہتری اور کراچی کے امن و استحکام کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

