• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکہ حق میں بھارت کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر تھے، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوتا، محسن نقوی طلال چوہدری

بھارت نے چھوٹے اور درمیانے سائز کے ڈرون ہمارے مختلف علاقوں میں بھیجے، بھارتی ڈرون تھوڑی تعداد میں پاکستان پہنچے، اکثر ڈرونز کو بارڈر پر ہماری رینجرز نے تباہ کیا، بھارت کی کوشش تھی کہ سائبر حملےکرے لیکن سائبر حملوں میں بھارت ہمارے نزدیک بھی نہیں آ سکا۔  افواج پاکستان نے معرکہ حق میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا، یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم نے معرکہ حق میں کیا کیا،وفاقی وزیر داخلہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 8, 2026
in پاکستان
0
معرکہ حق میں بھارت کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر تھے، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوتا،  محسن نقوی  طلال چوہدری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر تھے، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوتا، بھارت پاکستان کے خلاف مزید کوئی مہم جوئی کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان کو کامیابی ملی، ملک بھر میں معرکہ حق سے متعلق تقریبات ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے چھوٹے اور درمیانے سائز کے ڈرون ہمارے مختلف علاقوں میں بھیجے، بھارتی ڈرون تھوڑی تعداد میں پاکستان پہنچے، اکثر ڈرونز کو بارڈر پر ہماری رینجرز نے تباہ کیا، بھارت کی کوشش تھی کہ سائبر حملےکرے لیکن سائبر حملوں میں بھارت ہمارے نزدیک بھی نہیں آ سکا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا، یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم نے معرکہ حق میں کیا کیا، پاکستان بھارت جنگ میں ڈرونز کا استعمال بہت تواتر سے ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کے گھر کے اوپر ہمارے ڈرون گھومتے رہے جس سے بھارتی خوف میں مبتلا تھے، ہمارا ٹارگٹ بھارتی سویلین شہری نہیں تھے جبکہ انہوں نے ہماری سول آبادی کو نشانہ بنایا، ہماری رینجرز بارڈر کےبالکل ساتھ موجود تھی،بھارت کو سفید جھنڈے لہرانے پڑے۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف رہا، ہمارے میڈیا نے ایک پیغام کے ذریعے پوری قوم کو اکٹھا کیا، معرکہ حق میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ بھارتی میڈیا مسلسل کنفیوژ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ بندی سے قبل ہماری بیس پر حملہ کیا تھا، ہم نےاس کے جواب میں حملہ کیا ،ان کا سب سے بڑا آئل ڈپو تباہ ہوا، درجنوں ایسی چیزیں ہوئیں کہ انسان سوچتا ہے یہ کیسے ممکن ہو سکتا تھا؟ بھارت کے بڑے اہداف ہمارے نشانے پر تھے، ان کے جہاز، ان کی بحری تنصیبات ہمارے نشانے پر تھیں، تبھی بھارت جنگ بندی کرانے پہنچا۔سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اداروں کا آپریشن بنیان مرصوص میں مرکزی کردار تھا، اگر آپ کو پہلے سے پتہ ہو کہ کیا ہونے والا ہے تو تیاری مکمل ہوتی ہے، ہمیں بھارت سے ہر تفصیل آ رہی تھی ،ہماری خفیہ ایجنسیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا، معرکہ حق میں بھارت کو اتنا نقصان پہنچا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مزید کوئی مہم جوئی کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں نے امریکا ایران معاملات کو ٹوٹتے جڑتے دیکھا ہے، امریکا ایران جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں پر بھروسہ رکھیں۔

پچھلی پوسٹ

معرکہ حق اور بنیان مرصوص کاایک سال مکمل ہونا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ساجدہ فاروق تارڑ

اگلی پوسٹ

ہلال احمر پاکستان کا ورلڈ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ ڈے کے موقع پر ہیومینیٹیرین فورم کا انعقاد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ہلال احمر پاکستان کا ورلڈ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ ڈے کے موقع پر ہیومینیٹیرین فورم کا انعقاد

ہلال احمر پاکستان کا ورلڈ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ ڈے کے موقع پر ہیومینیٹیرین فورم کا انعقاد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement