اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):آپریشن سندور کی آڑ میں خام خیالی پر مبنی بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کی پریس کانفرنس کا پردہ چاک ہو گیا، پاکستان میں بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلا کر بھارت نے مسلمان بھارتی افسر کرنل صوفیہ قریشی سے جھوٹ کے انبار لگوا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کو بنیاد بنا کر اور دہشت گردی کا بے بنیاد بیانیہ گھڑ کر گزشتہ سال بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ، پاکستان میں بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلا کر
بھارت نے مسلمان بھارتی افسر کرنل صوفیہ قریشی سے جھوٹ کے انبار لگوا دیے ، بھارت نے آپریشن سندور میں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنانے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا ۔ مودی نے بہاولپور، مریدکے اور مظفر آباد کی مساجد کو دہشت گرد مراکز ظاہر کرنے کےلئے بھارتی مسلمان فوجی افسر کا سہارا لیا ۔پاک فوج اور بین الاقوامی میڈیا نے ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارتی جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ۔ پاک فوج نے شہری آبادی پر بھارتی بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔عالمی ماہرین کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے ڈر سے بھارت نے شہری آبادی اور مساجد کو دہشت گرد مراکز قرار دے دیا ۔ بھارتی افواج نے من گھڑت بیانیے کا سہارا لے کر پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ، زمینی حقائق مسخ کرنے کی ناکام کوشش کے باوجود پاکستان نے ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کیا۔

