• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسران کا دورہ سندھ وفد کو تھرکول، طویل مدت توانائی سلامتی پر بریفنگ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 6, 2026
in پاکستان
0
بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسران کا دورہ سندھ   وفد کو تھرکول، طویل مدت توانائی سلامتی پر بریفنگ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ توانائی، حکومت سندھ نے لاہور میں سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) کے زیر اہتمام ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حکومت بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسران کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی میزبانی کی۔ اس دورے کا مقصد ادارہ جاتی سیکھ، علاقائی تعاون اور توانائی کے شعبے میں بہترین تجربات کا تبادلہ تھا۔حکومت بنگلہ دیش کے سینئر افسران پر مزشتمل وفد نے سندھ کی توانائی سے متعلق اقدامات، انفراسٹرکچر کی ترقی اور تھر کول منصوبوں پر اسٹریٹجک بریفنگ کے لیے محکمہ توانائی کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی، ڈائریکٹر (سی ٹی پی)، سی ایس اے لاہور نے کی جبکہ اس میں بنگلہ دیش کے افسران محترمہ سلمیٰ صدیقہ مہتاب، محمد ریحان اختر، ضیاء احمد سمن اور محمد فیروز احمد سمیت دیگر شامل تھے۔ اس پروگرام کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کراچی کے تعاون سے منظم کیا گیا۔سیکریٹری توانائی، حکومت سندھ، شہاب قمر انصاری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور قابلِ تجدید توانائی، مقامی کوئلے کی ترقی، تیل و گیس کی تلاش، ترسیلی انفراسٹرکچر اور توانائی کی کارکردگی کے اقدامات کے ذریعے پاکستان کی توانائی سلامتی میں سندھ کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا۔ اسپیشل سیکریٹری محکمہ توانائی اسلم سومرو نے قابلِ تجدید توانائی، کوئلہ اور تیل و گیس سے متعلق حکومتی اقدامات پر وفد کو بریفنگ دی۔منیجنگ ڈائریکٹر، تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی)، طارق علی شاہ نے تھر کول کی ترقی اور پاکستان کی طویل مدتی توانائی سلامتی میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ تھر کول فیلڈ میں دنیا کے بڑے ترین لگنائٹ کوئلے کے ذخائر میں سے ایک موجود ہے جس کا تخمینہ 175 ارب ٹن ہے، جبکہ بلاکس ایک اور دو میں جاری منصوبے پہلے ہی ہزاروں میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کر رہے ہیں۔وفد کو تھر میں جدید کان کنی کے انفراسٹرکچر، سڑکوں، ریلوے روابط، ہوائی اڈوں، پانی کی فراہمی کے نظام اور ترسیلی سہولیات کی ترقی سمیت اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔ پریزنٹیشن میں سماجی و معاشی بہتری کے اقدامات بھی شامل تھے جن میں روزگار کے مواقع، خواتین کو بااختیار بنانا، فنی تربیت، تعلیم، صحت، آبادکاری کے پروگرام اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔دورہ کرنے والے افسران نے سندھ کی قابلِ تجدید توانائی اور تھر کول منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں پائیدار توانائی کی ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور علم کے تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

پچھلی پوسٹ

"معرکۂ حق” : مؤثر سفارتکاری اور مضبوط معیشت کی نئی سمت”معرکۂ حق” : مؤثر سفارتکاری اور مضبوط معیشت کی نئی سمت

اگلی پوسٹ

پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا پہلا صوبہ , وزیراعلی مریم نواز نے ہیلتھ انشورنس پالیسی پلان طلب کرلیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا پہلا صوبہ , وزیراعلی مریم نواز نے ہیلتھ انشورنس پالیسی پلان طلب کرلیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper