• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

”معرکہ حق“ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی، ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ناممکن ہوتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

قومی و عالمی میڈیا پر بیانیہ کی جنگ میں ہماری نوجوان نسل نے بھرپورساتھ دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی مکاری، جھوٹ اور منافقت سب پر عیاں ہو چکی تھی، ان کے بیانیہ کو پوری دنیا میں کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پکچر بک The Battle of Truth کی تقریب رونمائی سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 5, 2026
in پاکستان
0
”معرکہ حق“ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی، ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ناممکن ہوتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کتاب ”معرکہ حق: The Battle of Truth کو بیانیہ کے محاذ پر پاکستان کی کامیابی کی جامع دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی، بیانیے، سفارتی اور عسکری محاذوں پر فتح کے پیچھے قوم کا جذبہ اورلگن شامل تھی، ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ناممکن ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پکچر بک The Battle of Truth کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جنگ کے دوران بیانیے، سفارتی اور عسکری محاذوں پر فتح عطا فرمائی، معرکہ حق کی کامیابی کے پیچھے قوم کا جذبہ اور لگن موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ قومی و عالمی میڈیا پر بیانیہ کی جنگ میں ہماری نوجوان نسل نے بھرپورساتھ دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی مکاری، جھوٹ اور منافقت سب پر عیاں ہو چکی تھی، ان کے بیانیہ کو پوری دنیا میں کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زندہ قومیں دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ اپنا مقام بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حق اور سچ پر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد ہمارے ساتھ موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود تھی جس پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحاد او راتفاق کی بدولت ہی بیانیہ کی جنگ جیتنا ممکن ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے علامہ محمد اقبال کے چند اشعار بھی پڑھے۔

”جس سمت میں چاہے صفت سیل رواں چل
وادی یہ ہماری ہے، وہ صحرا بھی ہمارا
غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ و دو میں
پہناتی ہے درویش کو تاج سر دارا “

قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوھدری اور وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے پکچر بک ”The Battle of Truth“ کی رونمائی کی۔ اس موقع پر کتاب کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (ہلال امتیاز ملٹری)، زرین خان مگسی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سینیٹر پلوشہ خان نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے کہ پکچر بک The Battle of Truth ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ پیشکش ہے۔ اس تصویری کتاب میں آزادی کے ابتدائی دور سے لے کر عہد جدید کے فیصلہ کن تنازعات تک پاکستان کے قومی سفر میں آزمائشوں اور علاقائی چیلنجز پر قابو پانے اور قومی استقامت کے ذریعے آگے بڑھنے کی ایک جامع تصویری داستان پیش کی گئی ہے۔

پچھلی پوسٹ

خطے میں امن اور استحکام کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

اگلی پوسٹ

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا ردِعمل متوازن، قانونی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق تھا ، نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سفارتی کور کو معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بریفنگ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا ردِعمل متوازن، قانونی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق تھا ، نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سفارتی کور کو معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بریفنگ

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا ردِعمل متوازن، قانونی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق تھا ، نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سفارتی کور کو معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بریفنگ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper