اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کے نو منتخب صدر کاظم خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی و انور ساجدی، سیکرٹری اطلاعات منزہ سہام اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ
سے جاری تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ صحافتی اقدار، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور قومی مفاد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا تعمیری کردار قومی یکجہتی اور جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

