اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کو ان کی سہولت کے مطابق جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر
حسین اندرابی نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 26 اپریل کو نیوزی لینڈ کے ہم منصب کرسٹوفر لکسن کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستان کی تعمیری سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
