• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی کابینہ نے ملک میں ویکسین کی تیاری کی پالیسی، ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی ، نیشنل سیڈ پالیسی اور نیشنل سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 29, 2026
in پاکستان
0
وفاقی کابینہ نے ملک میں ویکسین کی تیاری کی پالیسی، ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی ، نیشنل سیڈ پالیسی اور نیشنل سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی کابینہ نے ملک میں ویکسین کی تیاری کی پالیسی ، ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی ، نیشنل سیڈ پالیسی اور نیشنل سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیا ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ ممبران کو پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بحران کے باوجود عوامی سہولت کے لئے صورتحال کو ہرممکن بہتر انداز میں سنبھالنے پر اظہار اطمینان کیا۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا پر موجود مختلف شعبہ جاتی پالیسیز کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دی۔ اس تناظر میں ڈریپ کے زیر نگرانی قیمتوں کے تعین اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔پالیسی کا مقصد ویکسین کی مد میں درآمدات پر انحصار کم کرنا، قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور ملک کو ویکسین کی تیاری میں خود کفیل کرنا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی نظامت تعلیم میں یومیہ اجرت پر خدمات سر انجام دینے والے گریڈ 1 تا 15 کے اساتذہ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان کی اہلیت کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات وزٹنگ فیکلٹی ریگولیشنز 2025 کے تحت ان کی خدمات بطور وزٹنگ فیکلٹی لیے جانے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔پالیسی کے تحت ملکی صنعت و تجارت کی ضرویات اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت کی استعداد کا کو ہم آہنگ کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ مزید برآں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سرٹیفیکیشن کے لئے خصوصی اقدامات بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔ وفاق اور تمام صوبے اس تناظر میں باہمی تعاون سے کام کریں گے، نجی شعبہ بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کا اہم حصہ ہوگا۔ کابینہ نے ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی کی بھی منظوری دی جس کا مقصد قومی غذائی تحفظ، زرعی پیداور میں خاطر خواہ اضافہ اور زرعی شعبہ میں تحقیق و ترقی اور موثر حکمت عملی کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں نیشنل سیڈ پالیسی 2025 کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔پالیسی کا مقصد غذائی تحفظ اور کسانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ پالیسی کے تحت 15 سے 20 فیصد زرعی پیداوار میں اضافہ اور عالمی معیار کی سیڈ کمپنیز کے ساتھ شراکت داری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2025 اور سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پچھلی پوسٹ

انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم کی شہری آبادی پربلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان پوسٹیں چھوڑکر بھاگ گئے

اگلی پوسٹ

 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کو اسلام آباد میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کو اسلام آباد میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 

 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کو اسلام آباد میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper