• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کے مقابلے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری، جامع حکمت عملی اور عوامی آگاہی ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 28, 2026
in پاکستان
0
قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کے مقابلے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری، جامع حکمت عملی اور عوامی آگاہی ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کے مقابلے کے لئے انفراسٹرکچر کی بہتری، جامع حکمت عملی اور عوامی آگاہی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبہ میں حفاظتی پہلوئوں کو شامل کر کے زلزلوں کی وجہ سے تباہی کو ممکن حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے، اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے اثرات ہماری قومی یادداشت میں ابھی تک نقش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زلزلہ متاثرین کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو (کل) بدھ کو منایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر میں زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، زلزلہ متاثرین کی یاد میں اقوام متحدہ کی طرف سے مختص اس عالمی دن کا مقصد زلزلہ میں وفات پا جانے والوں کی یاد کے علاوہ بچ جانے والوں سے اظہار ہمدردی اور قدرتی آفات سے مقابلہ کرنے کی استعداد کار کو بڑھانا بھی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن یاددہانی کراتا ہے کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات سے مقابلہ کرنے کے لئے انفراسٹرکچر کی بہتری، جامع حکمت عملی اور عوامی آگاہی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر یہ دن بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے ، قدرتی آفات سے بچائو کی پیشگی اطلاع کی ٹیکنالوجی اور ڈھانچوں کی مضبوطی میں مربوط باہمی تعاون نہایت ضروری ہے، تعمیراتی شعبہ میں حفاظتی پہلوئوں کو شامل کر کے زلزلوں کی وجہ سے تباہی کو ممکن حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے اثرات قومی یادداشت میں نقش ہیں، اس زلزلہ میں آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں 80 ہزار سے زائد افراد جان گنوا بیٹھے اور تقریبا 30 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، چند لمحوں میں پاکستان میں گہرے انسانی، سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوئے، اس سانحے کے متاثرین کی ثابت قدمی اور حوصلہ انسانی عزم کی روشن مثال ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے اس سانحے کے بعد جامع ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کروائیں تاکہ آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام ایک مربوط قومی فریم ورک کی تشکیل میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ زلزلوں کی پیشن گوئی ممکن نہیں تاہم این ڈی ایم اے تاریخی رجحانات، فالٹ لائن ڈیٹا اور جغرافیائی ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ خطرناک علاقوں کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ ابتدائی انتباہ، انفراسٹرکچر کی مضبوطی، تیاری اور نقصانات میں کمی ممکن ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی کاوشوں کے تناظر میں پاکستان اقوام متحدہ کے دفتر برائے آفات کے خطرات میں کمی (یو این ڈی آر آر) اور سینڈائی فریم ورک 2015–2030 پر عملدرآمد کےعزم کا اعادہ کرتا ہے، خصوصاً ابتدائی وارننگ سسٹمز تک مساوی رسائی اور زلزلہ برداشت کرنے والے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے، ملکی سطح پر استعداد کار بڑھانا اور عوامی آگاہی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں کمیونٹی فرسٹ ریسپانڈرز کی تربیت، پاکستان سکول سیفٹی پروگرام (پی ایس ایس ایف) میں آفات سے متعلق تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا اور جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس) اور سیٹلائٹ ماڈلنگ میں سرمایہ کاری شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایک محفوظ اور مضبوط مستقبل کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور عالمی سطح پر بھی احساس دلاتی ہے کہ وہ مشترکہ اقدامات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ کاوشوں کو مضبوط کریں۔

پچھلی پوسٹ

افغان طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل مزید سخت ، افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار کردیا

اگلی پوسٹ

صدرِ مملکت کی ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی وزیر کے گھر پر حملے کی مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدرِ مملکت کی ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی وزیر کے گھر پر حملے کی مذمت

صدرِ مملکت کی ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی وزیر کے گھر پر حملے کی مذمت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper