لاہور( نمائندہ خصوصی):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پیر کے روز( چیئرمین زوم گروپ) مہر ارشد محمودکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قائمقام صدر کی آمد پر عمر ارشد مہر ڈائریکٹر زوم گروپ نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے
دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ سیاسی صورتحال، پیٹرولیم سیکٹر کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کے معاملات زیر غور آئے۔ اس موقع پر شرکا نے کاروبار دوست پالیسیوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شہریار ارشد چیف ایگزیکٹو آفیسر زوم گروپ، عمر ارشد ڈائریکٹر، ملک زاہد چیف ایگزیکٹو ملک بیٹ، قاسم چوہدری چیف ایگزیکٹو مرکنٹائل، عثمان عزیز ڈائریکٹر وقاررائس ملز سمیت کاروباری برادری کی دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔بعد ازاں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا، جس میں شہر کی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

