اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ا سلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔ میں اہلِ پاکستان بالخصوص اسلام آباد اور
راولپنڈی کے شہریوں کے صبر اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اتوار کو ایکس پر پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی حمایت و تعاون ہمیں اپنے مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے قابل بناتی ہے۔ ہم ان مقاصد کے لیے پرعزم ہیں اور آپ کی مسلسل دعاؤں اور نیک تمناؤں کے قدردان اور طلبگار ہیں۔
