اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ضلع خیبر میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر21 اپریل 2026 کو ایک مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستان کے سپانسرڈ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے22خوارج کو جہنم
واصل کر دیا گیا۔بزدل دشمن نے زندہ پکڑے جانے کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دس سال کا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسر شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو سکتا تھا۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف جانب سے علاقے میں پائے جانے والے دیگر خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں غیر ملکی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جا سکے ۔

