• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں،حافظ نعیم الرحمن

کراچی میں ترقیاتی منصوبے، نا اہلی و کرپشن کا شاہکار،بلاول بھٹو زرداری کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے،پریس کانفرنس جماعت اسلامی 25 اپریل سے ملک بھر میں ممبرشپ مہم کے نئے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے، ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ممبرشپ مہم ہوگی عدالتی نظام میں ترامیم، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر اورمقامی حکومتوں کی کمزوری جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 23, 2026
in پاکستان
0
پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں،حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیرکراچی منعم ظفر خان کے ہمراہ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ جب تک آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم نہیں کیا جاتا، کسی قسم کا معاہدہ ممکن نہیں۔ مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکی پر مشتمل ایک مشترکہ دفاعی بلاک تشکیل دیا جائے تاکہ امت مسلمہ کو مضبوط بنایا جاسکے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور دعوے زمینی حقائق کے برعکس ثابت ہورہے ہیں اور آج امریکہ خود مذاکرات پر مجبور ہوچکا ہے۔ عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ متاثر اور وہ سفارتی تنہائی کا شکار ہوا ہے، یورپ، نیٹو اور خلیجی ممالک میں بھی اس کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی 25 اپریل سے ملک بھر میں ممبرشپ مہم کے نئے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے اور یہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ممبرشپ مہم ہوگی۔ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے نا اہلی،بدانتظامی اور کرپشن کا شاہکار بنے ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ کی صورتحال اورریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے، جبکہ اربوں روپے کے دیگر منصوبے بھی تاخیر اور ناقص کارکردگی کا شکار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے بالخصوص کراچی کی صورتحال ان کی کارکردگی کو بے نقاب کرتی ہے۔بلدیاتی حکومت میں جے یو آئی کے 4اور مسلم لیگ ن کے 14لوگوں نے میئر بنایا اور اب یہ جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مفاہمت کرکے عوامی مسائل کو نظر انداز کررہی ہیں۔ عدالتی نظام میں ترامیم، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر اورمقامی حکومتوں کی کمزوری جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ کا طرزِ عمل ہمیشہ دھوکہ دہی پر مبنی رہا ہے۔پہلے بھی جب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری تھے اور معاملات طے ہونے کے قریب تھے، اسی دوران حملے کیے گئے جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش اور معصوم شہریوں، بالخصوص بچوں کی شہادتیں شامل ہیں۔ حالیہ صورتحال میں بھی یہی طرزِ عمل دیکھنے میں آیا،حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ موجودہ ملکی نظام میں اشرافیہ مستفید ہورہی ہے جبکہ عام عوام مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں شامل پی ایچ ایل ٹیکس اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی صورت میں وصول کیے گئے ٹیکسز عوام پر ناجائز بوجھ ہیں اور ان کے استعمال میں شفافیت نہیں ہے۔ اگر ان معاملات کا نوٹس نہ لیا گیا تو جماعت اسلامی عدالت سے رجوع کرے گی۔آئی پی پیز معاہدوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔حکومت نے ایسے معاہدے کیے ہیں جن کے تحت بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود بھی ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ اسی طرح ایل این جی ٹرمینلز کے غیر فعال ہونے کے باوجود قومی خزانے سے بھاری رقوم ادا کی جارہی ہیں، جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔پاکستان میں کروڑوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کو آؤٹ سورس کرنے کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی پوری دنیا کے سامنے ہے جہاں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ انہوں نے ایران کی قیادت اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور عالمی طاقتوں کے غرور کو چیلنج کیا۔پریس کانفرنس میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ،نائب امیر کراچی مسلم پرویز،ایم پی اے محمد فاروق،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔

‎

پچھلی پوسٹ

زمین کا تحفظ مشترکہ عالمی چیلنج ،اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی شعور اور مربوط حکمتِ عملی ضروری ہے،سید یوسف رضا گیلانی

اگلی پوسٹ

بھارت قانونی طور پر سندہ طاس معاہدے سے انحراف نہیں کر سکتا، راجا خلیق الزمان انصاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت قانونی طور پر سندہ طاس معاہدے سے انحراف نہیں کر سکتا، راجا خلیق الزمان انصاری

بھارت قانونی طور پر سندہ طاس معاہدے سے انحراف نہیں کر سکتا، راجا خلیق الزمان انصاری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper