• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف سرمایہ کاری کی لندن میں عالمی مالیاتی رہنماؤں سے ملاقات، سرمایہ کاری وپیشہ وارانہ معیار کے فروغ پر زور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 22, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف سرمایہ کاری کی لندن میں عالمی مالیاتی رہنماؤں سے ملاقات، سرمایہ کاری وپیشہ وارانہ معیار کے فروغ پر زور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے اپنے دورہ لندن کے دوران عالمی مالیاتی اداروں اور رہنماؤں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان اور بین الاقوامی سرمایہ کاری و شراکت داری کو فروغ دینے اور مالیاتی شعبے میں پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔یہ اجلاس چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ برائے سکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے حکومتی، نگران اور بینکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں ظفر مسعود، صدر بینک آف پنجاب، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام بشمول نائلہ اسرار، محمد افضل، عمران خلیل اور دیگر اہم شخصیات و متعلقہ فریقین شامل تھے۔ملاقات کے دوران بین الاقوامی مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی معیار کے مطابق پیشہ وارانہ مہارتوں اور اسناد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں مہارتوں کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے تقاضوں سے ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر ہوتے ماحول اور اصلاحاتی پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، نگران نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور شفافیت اور اعتماد پر مبنی ماحول کو فروغ دیا جائے گا جو پائیدار معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی نظام میں اعتماد اور ساکھ کی تعمیر طویل المدتی سرمایہ کاری کے حصول اور مؤثر عالمی شراکت داری کے قیام کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ ملکی افرادی قوت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے اور عالمی بہترین طریقہ کار سے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔اجلاس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار اور ادارہ جاتی روابط کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا جو پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ شرکاء نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مسلسل روابط اور شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔یہ دورہ پاکستان کی جانب سے عالمی شراکت داروں کے ساتھ فعال روابط کو فروغ دینے اور خود کو ایک پرکشش اور مسابقتی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر پیش کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔بورڈ آف سرمایہ کاری سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور پاکستان کے عالمی معاشی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبایوف سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، خودی کا شعور اور آزادی کا خواب دیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، خودی کا شعور اور آزادی کا خواب دیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، خودی کا شعور اور آزادی کا خواب دیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper